Brailvi Books

صراط الجنان جلد ششم
145 - 695
ترجمۂکنزُالعِرفان:تم فرماؤ : جو گمراہی میں ہو تو اسے رحمن خوب ڈھیل دیدے یہاں تک کہ جب وہ اس چیز کو دیکھیں جس کا ان سے وعدہ کیا جاتا ہے یا تو عذاب اوریا قیامت تو وہ جان لیں گے کہ کس کا درجہ برا اور کس کی فوج کمزور ہے ؟ 
{قُلْ مَنۡ کَانَ فِی الضَّلٰلَۃِ:تم فرماؤ : جو گمراہی میں ہو ۔} اس آیت میں کافروں کے نظریے کا ایک اور جواب دیا گیا، چنانچہ ارشاد فرمایا کہ اے حبیب! صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ، آپ مال و مَنال پر فخر کرنے والے اِن کافروں سے ارشاد فرما دیں کہ جو گمراہی میں ہو تو اسے رحمن عَزَّوَجَلَّ دنیا میں لمبی عمر اور زیادہ مال دے کر خوب ڈھیل دیتا ہے یہاں تک کہ جب وہ گمراہ لوگ اس چیز کو دیکھیں گے جس کا ان سے وعدہ کیا جاتا ہے یا تو دنیا میں قتل و قید کا عذاب اوریا قیامت کا دن جس میں وہ جہنم میں داخل ہوں گے تواس وقت وہ جان لیں گے کہ مسلمانوں اور کافروں میں سے کس کا درجہ برا اور کس کی فوج کمزور ہے؟(1)
وَ یَزِیۡدُ اللہُ الَّذِیۡنَ اہۡتَدَوْا ہُدًی ؕ وَالْبٰقِیٰتُ الصّٰلِحٰتُ خَیۡرٌ عِنۡدَ رَبِّکَ ثَوَابًا وَّ خَیۡرٌ مَّرَدًّا ﴿۷۶﴾
ترجمۂکنزالایمان: اور جنہوں نے ہدایت پائی اللّٰہ انھیں اور ہدایت بڑھائے گا اور باقی رہنے والی نیک باتوں کا تیرے رب کے یہاں سب سے بہتر ثواب اور سب سے بھلا انجام۔
ترجمۂکنزُالعِرفان: اور ہدایت پانے والوں کی ہدایت کو اللّٰہ اور زیادہ بڑھا دیتا ہے اور باقی رہنے والی نیک باتیں تیرے رب کے ہاں ثواب کے اعتبار سے بہتر اور انجام کے اعتبار سے زیادہ اچھی ہیں۔ 
{وَ یَزِیۡدُ اللہُ الَّذِیۡنَ اہۡتَدَوْا ہُدًی:اور ہدایت پانے والوں کی ہدایت کو اللّٰہ اور زیادہ بڑھا دیتا ہے۔} گمراہ لوگوں کا حال بیان کرنے بعد اب یہاں سے ہدایت پانے والوں کا حال بیان کیا جا رہا ہے ، چنانچہ ارشاد فرمایا کہ وہ لوگ جنہوں نے ہدایت پائی اور ایمان سے مشرف ہوئے ، اللّٰہ تعالیٰ انہیں اس پر استقامت عطا فرما کے اور مزید بصیرت و توفیق دے کر ان کی ہدایت کو اور بڑھا دے گا اور ان کے ایمان، عمل اور یقین میں مزید اضافہ فرما دے گا۔(2)
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
1…خازن، مریم، تحت الآیۃ: ۷۵، ۳/۲۴۵، روح البیان، مریم، تحت الآیۃ: ۷۵، ۵/۳۵۲-۳۵۳، ملتقطاً۔
2…مدارک، مریم، تحت الآیۃ: ۷۶، ص۶۸۲،  روح البیان، مریم، تحت الآیۃ: ۷۶، ۵/۳۵۳، ملتقطاً۔