Brailvi Books

صراط الجنان جلد ششم
132 - 695
اس لئے ان میں کوئی تَعارُض نہیں۔
دنیا و آخرت میں شیطان کا ساتھی بننے کاسبب:
	اس آیت کی تفسیر میں بیان ہو اکہ کافر اور اسے گمراہ کرنے والا شیطان ایک ساتھ زنجیر میں جکڑ اہو گا، اس مناسبت سے ہم یہاں دنیا اور آخرت میں شیطان کا ساتھی بننے کا ایک سبب بیان کرتے ہیں ، چنانچہ جو شخص قرآنِ مجید سے اس طرح اندھا بن جائے کہ اس کی ہدایتوں کو دیکھے نہ ان سے فائدہ اٹھائے، اللّٰہ تعالیٰ کے ذکر سے اِعراض کرے اور اس کی گرفت اور عذاب سے بے خوف ہو جائے، دُنْیَوی زندگی کی لذّتوں اور آسائشوں میں زیادہ مشغولیت اور اس کی فانی نعمتوں اور نفسانی خواہشات میں اِنہماک کی وجہ سے قرآن سے منہ پھیر لے تو اللّٰہ تعالیٰ اس پر ایک شیطان مقرر کر دیتا ہے جو دنیا میں اسے حلال کاموں سے روک کر اور حرام کاموں کی ترغیب دے کر، اللّٰہ تعالیٰ کی اطاعت سے منع کر کے اور اس کی نافرمانی کا حکم دے کر گمراہ کرتا رہتا ہے یہاں تک کہ وہ اسے کفر کی اندھیری وادیوں میں دھکیل کر حالت ِکفر میں مرواتا ہے اور پھر یہی شیطان قیامت کے دن بھی اس کے ساتھ ہو گا کہ ان دونوں کو ایک ساتھ زنجیر میں جکڑ کر جہنم میں ڈال دیا جائے گا۔
	اللّٰہ تعالیٰ ارشاد فرماتا ہے
’’وَمَنۡ یَّعْشُ عَنۡ ذِکْرِ الرَّحْمٰنِ نُقَیِّضْ لَہٗ شَیۡطٰنًا فَہُوَ لَہٗ قَرِیۡنٌ ﴿۳۶﴾ وَ اِنَّہُمْ لَیَصُدُّوۡنَہُمْ عَنِ السَّبِیۡلِ وَ یَحْسَبُوۡنَ اَنَّہُمۡ مُّہۡتَدُوۡنَ ﴿۳۷﴾ حَتّٰۤی اِذَا جَآءَنَا قَالَ یٰلَیۡتَ بَیۡنِیۡ وَ بَیۡنَکَ بُعْدَ الْمَشْرِقَیۡنِ فَبِئْسَ الْقَرِیۡنُ‘‘(1)
ترجمۂکنزُالعِرفان: اور جو رحمن کے ذکر سے منہ پھیرے توہم اس پر ایک شیطان مقرر کردیتے ہیں تو وہ اس کا ساتھی رہتا ہے۔ اور بیشک وہ شیاطین ان کو راستے سے روکتے ہیں اوروہ یہ سمجھتے رہتے ہیں کہ وہ ہدایت یافتہ ہیں۔یہاں تک کہ جب وہ کافر ہمارے پاسآئے گا تو(اپنے ساتھی شیطان سے )کہے گا: اے کاش! میرے اور تیرے درمیان مشرق و مغرب کے برابر دوری ہوجائے توتُو کتنا ہی برا ساتھی ہے۔
	اور ارشاد فرماتا ہے:
’’وَ قَیَّضْنَا لَہُمْ قُرَنَآءَ فَزَیَّنُوۡا لَہُمۡ مَّا بَیۡنَ 
ترجمۂکنزُالعِرفان: اور ہم نے کافروں کیلئے کچھ ساتھی مقرر کر 
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
1…زخرف:۳۶-۳۸۔