Brailvi Books

صراط الجنان جلد ششم
128 - 695
ترجمۂکنزُالعِرفان:اور ہم فرشتے صرف آپ کے رب کے حکم سے ہی اترتے ہیں ۔ سب اسی کا ہے جو ہمارے آگے ہے اور جو کچھ ہمارے پیچھے اور جو اس کے درمیان ہے اور آپ کا رب بھولنے والا نہیں ہے۔ 
{وَمَا نَتَنَزَّلُ اِلَّا بِاَمْرِ رَبِّکَ:ہم فرشتے صرف آپ کے رب کے حکم سے ہی اترتے ہیں ۔} اس آیت کے شانِ نزول کے بارے میں حضرت عبداللّٰہ بن عباس رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُمَاسے روایت ہے کہ سرکارِ دو عالَمصَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ نے حضرت جبریلعَلَیْہِ السَّلَام سے فرمایا:ا ے جبریل! عَلَیْہِ السَّلَام، تم جتنا ہمارے پاس آتے ہو اس سے زیادہ کیوں نہیں آتے؟ اس پر یہ آیتِ کریمہ نازل ہوئی۔(1) اور حضرت جبریل عَلَیْہِ السَّلَامنے اللّٰہ تعالیٰ کے حبیب صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَکی بارگاہ میں عرض کی:یا رسولَ اللّٰہ !صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ، ہم فرشتے صرف آپ کے رب عَزَّوَجَلَّ کے حکم سے ہی اترتے ہیں اور تمام جگہوں کا وہی مالک ہے ، ہم ایک مکان سے دوسرے مکان کی طرف نقل و حرکت کرنے میں اس کے حکم و مَشِیَّت کے تابع ہیں ، وہ ہر حرکت و سکون کا جاننے والا اور غفلت و نِسیان سے پاک ہے ، اس لئے وہ جب چاہے گا ہمیں آپصَلَّیاللّٰہُ تَعَالٰیعَلَیْہِوَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کی خدمت میں بھیجے گا۔(2)
اللّٰہ تعالیٰ بھول سے پاک ہے:
	اس آیت سے معلوم ہوا کہ اللّٰہ تعالیٰ اس سے پاک ہے کہ وہ کچھ بھول جائے۔ اِس سے ان لوگوں کو اپنے طرزِ عمل پر غور کرنے کی سخت ضرورت ہے جو مذاق میں کسی بوڑھے کے بارے میں یا کسی چیز کے بارے میں کہہ دیتے ہیں کہ اللّٰہ تعالیٰ تو اسے بھول ہی گیا ہے۔ یہ کہنا صریح کفر ہے اور ایسا کہنے والا کافر ہے۔
رَبُّ السَّمٰوٰتِ وَالْاَرْضِ وَمَا بَیۡنَہُمَا فَاعْبُدْہُ وَاصْطَبِرْ لِعِبَادَتِہٖ ؕ ہَلْ تَعْلَمُ لَہٗ سَمِیًّا ﴿٪۶۵﴾
ترجمۂکنزالایمان: آسمانوں اور زمین اور جو کچھ ان کے بیچ میں ہے سب کا مالک تو اسے پوجو اور اس کی بندگی پر ثابت
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
1…بخاری، کتاب بدء الخلق، باب ذکر الملائکۃ، ۲/۳۸۴، الحدیث: ۳۲۱۸۔
2…مدارک، مریم، تحت الآیۃ: ۶۴، ص۶۷۹۔