مطابق عمل کیا تو اس کے عمل میں اخلاص آ ہی جائے گا ،پھر وہ عبادت چاہے اعلانیہ کرے یا پوشیدہ طور پر ،دن میں کرے یا رات میں سب اس کے نزدیک برابر ہو گا کیونکہ جب وہ یہ بات اپنے ذہن میں رکھے گا کہ میراہر حال اللّٰہعَزَّوَجَلَّ کے علم میں ہے اور اللّٰہعَزَّوَجَلَّ سے کوئی بھی چیز پوشیدہ نہیں تو وہ اپنے ظاہر اور باطن میں کوئی ایسا کام کرنے کی جرأت نہ کرے گا جس سے اللّٰہ تعالیٰ نے منع فرمایا ہے۔ (1)
اورامام غزالی رَحْمَۃُاللّٰہِ تَعَالٰی عَلَیْہِ فرماتے ہیں’’ ایک دانشمند کا قول ہے کہ انسان جتنا تنگدستی سے ڈرتا ہے، اگر اتنا جہنم سے ڈرتا تو دونوں سے نجات پالیتا اور جتنی اسے دولت سے محبت ہے اگر جنت سے اسے اتنی محبت ہوتی تو دونوں کو پالیتا اور جتنا ظاہر میں لوگوں سے ڈرتا ہے اگراتنا باطن میں اللّٰہ تعالیٰ سے ڈرتا تو دونوں جہانوں میں سعید شمار ہوتا۔(2)
ترغیب کے لئے یہاں ایک حکایت ملاحظہ فرمائیں۔
میرا ربعَزَّوَجَلَّ مجھے دیکھ رہا ہے:
حضرت اسلم رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُفرماتے ہیں کہ حضرت عمر بن خطاب رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُ اکثر رات کے وقت مدینہ منورہ کا دورہ فرماتے تاکہ اگر کسی کو کوئی حاجت ہو تو اسے پورا کریں، ایک رات میں بھی ان کے ساتھ تھا، آپ رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُچلتے چلتے اچانک ایک گھر کے پاس رک گئے، اندر سے ایک عورت کی آواز آ رہی تھی کہ ’’ بیٹی دودھ میں تھوڑا سا پانی ملا دو ۔ لڑکی یہ سن کر بولی ’’امی جان ! کیا آپ کو معلوم نہیں کہ حضرت عمر بن خطاب رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُ نے حکم جاری فرمایا ہے کہ کوئی بھی دودھ میں پانی نہ ملائے۔ ماں نے یہ سن کر کہا: بیٹی! اب تو تمہیں حضرت عمر رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُ نہیں دیکھ رہے، انہیں کیا معلوم کہ تم نے دودھ میں پانی ملایا ہے، جائو اور دودھ میں پانی ملا دو۔ لڑکی نے یہ سن کر کہا:’’ خدا کی قسم! میں ہر گز ایسا نہیں کرسکتی کہ ان کے سامنے تو ان کی فرمانبرداری کروں اور ان کی غیر موجود گی میں ان کی نافرمانی کروں، اس وقت اگر چہ مجھے حضرت عمربن خطاب رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُ نہیں دیکھ رہے، لیکن میرا رب عَزَّوَجَلَّ تو مجھے دیکھ رہا ہے ، میں ہر گز دودھ میں پانی نہیں ملاؤں گی ۔ حضرت عمرفاروق رَضِی َاللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُ نے ماں بیٹی کے درمیان ہونے والی تمام گفتگو سن لی تھی ۔ آپ رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُنے اس لڑکی کے شادی شدہ ہونے کے بارے میں معلومات حاصل کیں تو پتا چلا کہ ابھی اس کی شادی نہیں ہوئی ۔ چنا نچہ آپ رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُ نے اس لڑکی کے گھر اپنے صاحبزادے حضرت عاصم رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُسے شادی
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
1…صاوی، الرعد، تحت االآیۃ: ۱۰، ۳/۹۹۳۔
2…احیاء العلوم، کتاب الفقر والزہد، بیان فضیلۃ الفقر مطلقاً، ۴/۲۴۵۔