’’جس نے تَوَقُّف کیا تو اس نے (اپنا مقصد) پا لیا یا قریب ہے کہ وہ( اسے )پالے اور جس نے جلدی کی تو اس نے خطا کی یا قریب ہے کہ وہ خطا کھا جائے۔(1)
یاد رہے کہ بعض کام ایسے ہیں جن میں جلدی کرنا مذموم نہیں بلکہ ان میں جلدی کرنا شریعت کی طرف سے مطلوب ہے جیسے قضا نمازیں اورنمازِ جنازہ ادا کرنے میں، قرض کی ادائیگی میں، زکوٰۃ کی ادائیگی واجب ہونے کے بعد زکوٰۃ ادا کرنے میں، گناہو ں سے توبہ کرنے میں، نیک اعمال کرنے میں، اولاد جوان ہو جائے تو ان کی شادی کرنے وغیرہ میں جلدی کرنا۔ اچھی اور بری جلدی میں فرق واضح ہے جسے ہر آدمی موقع محل کے مطابق سمجھ سکتا ہے۔(2)
وَجَعَلْنَا الَّیۡلَ وَالنَّہَارَ اٰیَتَیۡنِ فَمَحَوْنَاۤ اٰیَۃَ الَّیۡلِ وَجَعَلْنَاۤ اٰیَۃَ النَّہَارِ مُبْصِرَۃً لِّتَبْتَغُوۡا فَضْلًا مِّنۡ رَّبِّکُمْ وَلِتَعْلَمُوۡا عَدَدَ السِّنِیۡنَ وَالْحِسَابَ ؕ وَکُلَّ شَیۡءٍ فَصَّلْنٰہُ تَفْصِیۡلًا ﴿۱۲﴾
ترجمۂکنزالایمان: اور ہم نے رات اور دن کو دو نشانیاں بنایا تو رات کی نشانی مٹی ہوئی رکھی اور دن کی نشانی دکھانے والی کی کہ اپنے ربّ کا فضل تلاش کرو اور برسوں کی گنتی اور حساب جانو اور ہم نے ہر چیز خوب جدا جدا ظاہر فرمادی۔
ترجمۂکنزُالعِرفان: اور ہم نے رات اور دن کو دو نشانیاں بنایا پھر ہم نے رات کی نشانی کو مٹاہو اکیا اور دن کی نشانی کو دیکھنے والی بنایا تا کہ تم اپنے رب کا فضل تلاش کرو اور تا کہ تم سالوں کی گنتی اور حساب جان لو اور ہم نے ہر چیز کوخوب جدا جدا تفصیل سے بیان کردیا۔
{اٰیَتَیۡنِ: د ونشانیاں۔} اس آیت میں اللّٰہ عَزَّوَجَلَّ نے اپنی قدرت کی دو عظیم نشانیاں بیان فرمائیں اور وہ دو نشانیاں دن
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
1…معجم الکبیر، ابن لہیعۃ عن ابی عشانۃ، ۱۷/۳۱۰، الحدیث: ۸۵۸۔
2…جلد بازی کی مذمت اور نقصانات وغیرہ سے متعلق معلومات حاصل کرنے کے لئے کتاب’’جلد بازی‘‘(مطبوعہ مکتبۃ المدینہ) کا مطالعہ کرنا فائدہ مند ہے۔