Brailvi Books

صراط الجنان جلد پنجم
374 - 601
باہمی تعلقات سے متعلق لوگوں کا رویہ:
	علامہ احمد صاوی رَحْمَۃُاللّٰہِ تَعَالٰیعَلَیْہِ فرماتے ہیں: اس چیز کے نظارے ہمارے معاشرے میں بھی عام نظر آتے ہیں کہ جب تک کوئی اپنے منصب اور مقام و مرتبے پر قائم ہے تب تک لوگ اس کی جی حضوری کرتے ہیں اور جب اسے معزول کر دیاجائے یا اس کا مرتبہ کم کر دیا جائے تولوگ اسے چھوڑ دیتے ہیں ، اس کی طرف توجہ تک نہیں کرتے اور اس کے ساتھ ایسے ہوجاتے ہیںگویا اسے پہچانتے ہی نہ ہوں۔(1)یہ حالات تقریباً300سال پہلے کے ہیں اور فی زمانہ تو اس اعتبار سے حالات مزید بگڑ چکے ہیں، اللّٰہ تعالیٰ مسلمانوں کو ہدایت عطا فرمائے۔
{اِنَّمَا یَبْلُوۡکُمُ اللہُ بِہٖ:اللّٰہ تو اس کے ذریعے تمہیں صرف آزماتا ہے۔} یعنی تمہیں جو عہد پورا کرنے کا حکم دیا گیا ہے، اس کے ذریعے اللّٰہ تعالیٰ تمہیں صرف آزماتا ہے تاکہ تم میں سے اطاعت گزاروں اور نافرمانوں کو ظاہر کر دے اور تم دنیا کے اندر عہد وغیرہ کے بارے میں جو جھگڑتے تھے، اللّٰہ تعالیٰ اسے قیامت کے دن ضرورتمہارے لئے صاف ظاہر کردے گا کہ عہد توڑنے والے کو عذاب دے گااور پورا کرنے والے کو ثواب سے نوازے گا۔(2)
وَلَوْ شَآءَ اللہُ لَجَعَلَکُمْ اُمَّۃً وَّاحِدَۃً وَّلٰکِنۡ یُّضِلُّ مَنۡ یَّشَآءُ وَیَہۡدِیۡ مَنۡ یَّشَآءُ ؕ وَلَتُسْـَٔلُنَّ عَمَّا کُنۡتُمْ تَعْمَلُوۡنَ ﴿۹۳﴾
ترجمۂکنزالایمان: اور اللّٰہ چاہتا تو تم کو ایک ہی امت کرتا لیکن اللّٰہ گمراہ کرتا ہے جسے چاہے اور راہ دیتا ہے جسے چاہے اور ضرور تم سے تمہارے کام پوچھے جائیں گے ۔
ترجمۂکنزُالعِرفان:اور اگراللّٰہ چاہتا تو سب کو ایک ہی امت بنادیتا لیکن اللّٰہ گمراہ کرتا ہے جسے چاہتا ہے اور ہدایت دیتا ہے جسے چاہتا ہے اور تم سے تمہارے اعمال کے بارے میں ضرور پوچھا جائے گا۔
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
1…صاوی، النحل، تحت الآیۃ: ۹۲، ۳/۱۰۸۹۔
2…جلالین، النحل، تحت الآیۃ: ۹۲، ص۲۲۵، ملخصاً۔