Brailvi Books

صراط الجنان جلد پنجم
364 - 601
	امام شافعی رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُ نے فرمایا کہ اُمت کے سارے علوم حدیث کی شرح ہیں اور حدیث قرآن کی اور یہ بھی فرمایا کہ نبی کریم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ نے جو کوئی حکم بھی فرمایا وہ وہی تھا جو آپ کو قرآنِ پاک سے مفہوم ہوا۔(1)
	حضرت ابوبکر بن مجاہد رَحْمَۃُاللّٰہِ تَعَالٰی عَلَیْہِ سے منقول ہے انہوں نے ایک روز فرمایا کہ عالَم میں کوئی چیز ایسی نہیں جو کتابُ اللّٰہ یعنی قرآن شریف میں مذکور نہ ہو۔ اس پر کسی نے اُن سے کہا: سَراؤ ں کا ذکر کہاں ہے: آپ رَحْمَۃُاللّٰہِ تَعَالٰی عَلَیْہِ نے فرمایا اس آیت ’’لَیۡسَ عَلَیۡکُمْ جُنَاحٌ اَنۡ تَدْخُلُوۡا بُیُوۡتًا غَیۡرَ مَسْکُوۡنَۃٍ فِیۡہَا مَتَاعٌ لَّکُمْ(اس بارے میں تم پر کچھ گناہ نہیں کہ ان گھروں میں جاؤ جو خاص کسی کی رہائش نہیں جن میں تمہیں نفع اٹھانے کا اختیار ہے۔)‘‘(2) میں ہے۔(3)
	ابن ابوالفضل مرسی نے کہا کہ اَوّلین و آخرین کے تمام علوم قرآنِ پاک میں ہیں۔(4) غرض یہ کتاب جمیع علوم کی جامع ہے اور جس کسی کو اس کاجتنا علم ملا ہے وہ اتنا ہی جانتا ہے۔
نوٹ: اس آیتِ مبارکہ سے متعلق مزید تفصیلی معلومات حاصل کرنے کے لئے اعلیٰ حضرت امام احمد رضا خان رَحْمَۃُاللّٰہِ تَعَالٰی عَلَیْہِ کی عظیم الشان تصنیف ’’اِنْبَاءُ الْحَیْ اَنَّ کَلَامَہُ الْمَصُوْنْ تِبْیَانٌ لِکُلِّ شَیْءْ‘‘(قرآن ہر چیز کا بیان ہے) کا مطالعہ فرمائیں۔
{وَ ہُدًی وَّ رَحْمَۃً:ہدایت اور رحمت۔} یعنی جس نے قرآن کی تصدیق کی ،اس میں موجود اللّٰہ تعالیٰ کی حدوں پر اور اَمر و نہی پر عمل کیا، قرآن نے جن چیزوں کو حلال کیا اسے حلال سمجھا اور جن چیزوں کو حرام کیا انہیں حرام جانا تو اس کے لئے قرآن ہدایت اور رحمت ہے اور اللّٰہ تعالیٰ کی اطاعت کرنے والے اوراس کی وحدانیت کا اقرار کرنے والے کو قرآن آخرت میں بہترین ثواب اور عظیم مرتبے کی بشارت دیتا ہے۔(5)
اِنَّ اللہَ یَاۡمُرُ بِالْعَدْلِ وَالۡاِحْسَانِ وَ اِیۡتَآیِٔ ذِی الْقُرْبٰی وَیَنْہٰی عَنِ
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
1…الاتقان فی علوم القرآن، النوع الخامس والستون فی العلوم المستنبطۃ من القرآن، ۲/۴۷۶۔
2…النور:۲۹۔
3…الاتقان فی علوم القرآن، النوع الخامس والستون فی العلوم المستنبطۃ من القرآن، ۲/۴۷۷۔
4…روح المعانی، النحل، تحت الآیۃ: ۸۹، ۷/۶۰۸۔
5…تفسیر طبری، النحل، تحت الآیۃ: ۸۹، ۷/۶۳۳۔