Brailvi Books

صراط الجنان جلد پنجم
363 - 601
حال اس میں لکھا ہے اس سے بھی یہی مراد ہے ،اس لئے کہ کبھی ابد بولتے ہیں اور اس سے آئندہ کی مدتِ طویل مراد لیتے ہیں جیسا کہ بیضاوی میں ہے، ورنہ غیر مُتناہی چیز کی تفصیلیں متناہی چیز نہیں اٹھا سکتی ،جیسا کہ پوشیدہ نہیں اور اسی کو مَاکَانَ وَمَا یَکُوْنُ کہتے ہیں، اور بے شک علمِ اصول میں بیان کر دیا گیا کہ نکرہ مقامِ نفی میں عام ہوتا ہے تو جائز نہیں کہ اپنی کتاب میں اللّٰہ تعالیٰ نے کوئی چیز بیان سے چھوڑ دی ہو اور’’کُل‘‘ کا لفظ تو عموم پر ہر نص سے بڑھ کر نص ہے تو روا نہیں کہ روشن بیان اور تفصیل سے کوئی چیز چھوٹ گئی ہو۔(1)
قرآنِ کریم تمام علوم کی جامع کتاب ہے:
	 آیت کے اس حصے
’’ تِبْیَانًا لِّکُلِّ شَیۡءٍ ‘‘
ترجمۂکنزُالعِرفان:قرآن ہر چیز کا روشن بیان ہے۔
	نیز ایک اور آیت کے اس حصے 
’’مَا فَرَّطْنَا فِی الۡکِتٰبِ مِنۡ شَیۡءٍ‘‘(2)
ترجمۂکنزُالعِرفان: ہم نے اس کتاب میں کسی شے کی کوئی کمی نہیں چھوڑی۔ 
	سے معلوم ہوا کہ قرآنِ مجید وہ عظیم الشان کتاب ہے جو تمام علوم کی جامع ہے ، اور یہی بات اَحادیث اور بزرگانِ دین کے اَقوال میں بھی بیان کی گئی ہے ،چنانچہ ترمذی کی حدیث میں ہے، سیّد المرسَلین صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ نے پیش آنے والے فتنوں کی خبر دی تو صحابۂ کرام رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُمْ نے اُن سے خلاصی کاطریقہ دریافت کیا۔ نبی اکرم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ نے ارشاد فرمایا’’اللّٰہ کی کتاب، جس میں تم سے پہلے واقعات کی بھی خبر ہے ،تم سے بعد کے واقعات کی بھی اور تمہارے آپس کے فیصلے بھی ہیں ۔(3)
	حضرت عبداللّٰہ بن مسعود رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُ نے فرمایا ’’ جو علم چاہے وہ قرآن کو لازم کرلے کیونکہ اس میں اَوّلین و آخرین کی خبریں ہیں۔(4)
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
1…الدولۃ المکیہ بالمادۃ الغیبیہ، النظر الخامس فی الدلائل المدعی من الاحادیث والاقوال والآیات، ۷۵-۸۳۔
2…انعام:۳۸۔
3…ترمذی، کتاب فضائل القرآن، باب ما جاء فی فضل القرآن، ۴/۴۱۴، الحدیث: ۲۹۱۵۔
4…مصنف ابن ابی شیبہ، کتاب الاوائل، باب اول ما ومن فعلہ، ۸/۳۳۷، الحدیث: ۱۰۷۔