Brailvi Books

صراط الجنان جلد پنجم
359 - 601
ترجمۂکنزُالعِرفان: اور مشرک جب اپنے شریکوں کو دیکھیں گے تو کہیں گے: اے ہمارے رب! یہ ہمارے وہ شریک ہیں جن کی ہم تیرے سوا عبادت کیا کرتے تھے تو وہ ان کی طرف (اپنی)بات پھینک دیں گے کہ تم بیشک جھوٹے ہو۔ 
{وَ اِذَا رَاَ الَّذِیۡنَ اَشْرَکُوۡا شُرَکَآءَہُمْ:اورمشرک جب اپنے شریکوں کو دیکھیں گے۔} یعنی جب اللّٰہ تعالیٰ کے ساتھ شرک کرنے والے قیامت کے دن بتوں وغیرہ ان چیزوں کو دیکھیں گے جن کی عبادت کیا کرتے تھے تو وہ اس وقت کہیں گے’’ اے ہمارے رب! یہ ہمارے وہ شریک ہیں جن کی ہم تیرے سوا عبادت کیا کرتے تھے۔وہ شریک کہیں گے ’’اے مشرکو! بے شک تم جھوٹے ہو ، ہم نے تمہیں اپنی عبادت کی دعوت نہیں دی تھی۔(1)
وَ اَلْقَوْا اِلَی اللہِ یَوْمَئِذِ ۣالسَّلَمَ وَضَلَّ عَنْہُم مَّا کَانُوۡا یَفْتَرُوۡنَ ﴿۸۷﴾
ترجمۂکنزالایمان: اور اس دن اللّٰہ کی طرف عاجزی سے گریں گے اور ان سے گم ہوجائیں گی جو بناوٹیں کرتے تھے ۔
ترجمۂکنزُالعِرفان: اور وہ مشرک اس دن اللّٰہ کی طرف صلح کی پیشکش کریں گے اور ان کی خود ساختہ باتیں ان سے گم ہوجائیں گی ۔ 
{وَ اَلْقَوْا اِلَی اللہِ یَوْمَئِذِ ۣالسَّلَمَ:اور وہ مشرک اس دن اللّٰہ کی طرف صلح کی پیشکش کریں گے۔} مشرکین دنیا میں اللّٰہ تعالیٰ کی اطاعت اورفرمانبرداری سے منہ موڑ تے رہے جبکہ قیامت کے دن وہ اللّٰہ تعالیٰ کے فرمانبردار ہونا چاہیں گے لیکن یہ فرمانبرداری انہیں کوئی نفع نہ دے گی اورجب مشرکوں کے معبود انہیںجھوٹا قرار دے کر ان سے اپنی براء ت کا اظہار کریں گے تواس وقت مشرکین کی من گھڑت باتیں کہ یہ معبود اُن کے مددگار ہیں اور ان کی شفاعت کریں گے، بے کار اور باطل ہوجائیں گی ۔(2)
اَلَّذِیۡنَ کَفَرُوۡا وَصَدُّوۡا عَنۡ سَبِیۡلِ اللہِ زِدْنٰہُمْ عَذَابًا فَوْقَ الْعَذَابِ
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
1…تفسیرطبری، النحل، تحت الآیۃ: ۸۶، ۷/۶۳۱۔
2…جلالین مع صاوی، النحل، تحت الآیۃ: ۸۷، ۳/۱۰۸۵، مدارک، النحل، تحت الآیۃ: ۸۷، ص۶۰۵، ملتقطاً۔