اس آیت میں بڑے نفیس اور دلنشین انداز میں بت پرستی کا رد کیا گیا ہے ۔آیت کا خلاصہ یہ ہے کہ اللّٰہ عَزَّوَجَلَّ نے تم میں سے ایک کو دوسرے پر رزق میں برتری دی ہے ،تو تم میں کوئی غنی ہے کوئی فقیر، کوئی مالدار ہے کوئی نادار، کوئی مالک ہے اور کوئی مملوک، تو جنہیں رزق کی برتری دی گئی ہے وہ اپنا رزق اپنے غلاموں اور باندیوں کو نہیں دیتے کہ کہیں وہ اس رزق میں ان کے برابر نہ ہوجائیں اور جب تم اپنے غلاموں کو اپنا شریک بنانا گوارا نہیں کرتے تو اللّٰہ عَزَّوَجَلَّ کے بندوں اور اس کے مملوکوں کو اس کا شریک ٹھہرانا کس طرح گوارا کرتے ہو؟(1)
وَاللہُ جَعَلَ لَکُمۡ مِّنْ اَنۡفُسِکُمْ اَزْوَاجًا وَّجَعَلَ لَکُمۡ مِّنْ اَزْوَاجِکُمۡ بَنِیۡنَ وَحَفَدَۃً وَّ رَزَقَکُمۡ مِّنَ الطَّیِّبٰتِ ؕ اَفَبِالْبَاطِلِ یُؤْمِنُوۡنَ وَبِنِعْمَتِ اللہِ ہُمْ یَکْفُرُوۡنَ ﴿ۙ۷۲﴾
ترجمۂکنزالایمان: اور اللّٰہ نے تمہارے لیے تمہاری جنس سے عورتیں بنائیں اور تمہارے لیے تمہاری عورتوں سے بیٹے اور پوتے نواسے پیدا کیے اور تمہیں ستھری چیزوں سے روزی دی تو کیا جھوٹی بات پر یقین لاتے ہیں اور اللّٰہ کے فضل سے منکر ہوتے ہیں۔
ترجمۂکنزُالعِرفان: اور اللّٰہ نے تمہارے لیے تمہاری جنس سے عورتیں بنائیں اور تمہارے لیے تمہاری عورتوں سے بیٹے اور پوتے نواسے پیدا کیے اور تمہیں ستھری چیزوں سے روزی دی تو کیاوہ باطل ہی پر یقین کرتے ہیں؟ اور اللّٰہ کے فضل ہی کے منکر ہوتے ہیں ؟
{وَاللہُ جَعَلَ لَکُمۡ مِّنْ اَنۡفُسِکُمْ اَزْوَاجًا:اور اللّٰہ نے تمہارے لیے تمہاری جنس سے عورتیں بنائیں۔} یعنی اللّٰہ تعالیٰ نے تمہارے لئے تمہاری جنس سے عورتیں بنائیں تاکہ تم ان سے اُنْسِیَّت حاصل کرو اور ان کے ذریعے اپنی ضروریات پوری کرو اور تمہارے لیے تمہاری عورتوں سے بیٹے اور پوتے ، نواسے پیدا کیے جو ضرورت کے وقت تمہاری مدد کرتے ہیں اور
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
1…جلالین مع صاوی، النحل، تحت الآیۃ: ۷۱، ۳/۱۰۷۹-۱۰۸۰، خازن، النحل، تحت الآیۃ: ۷۱، ۳/۱۳۳-۱۳۴، ملتقطاً۔