Brailvi Books

صراط الجنان جلد پنجم
328 - 601
{وَقَالَ اللہُ:اور اللّٰہ نے فرمادیا۔} اس سے پہلی آیتوں میں اللّٰہ تعالیٰ نے یہبتا دیاکہ آسمان و زمین کی تمام کائنات اللّٰہ تعالیٰ کی بارگاہ میں عاجزی کرنے والی،اس کے حکم کی اطاعت کرنے والی اور اسی کی عبادت کرنے والی ہے اور سب اس کی ملکیت میں اور اسی کی قدرت وتَصَرُّف کے تحت ہیں جبکہ ا س آیت میں اللّٰہ تعالیٰ نے شرک سے اور دو خدا ٹھہرانے سے ممانعت فرمائی ہے۔ (1)
وَلَہٗ مَا فِی السَّمٰوٰتِ وَالۡاَرْضِ وَلَہُ الدِّیۡنُ وَاصِبًا ؕ اَفَغَیۡرَ اللہِ تَتَّقُوۡنَ ﴿۵۲﴾
ترجمۂکنزالایمان: اور اسی کا ہے جو کچھ آسمانوں اور زمین میں ہے اور اسی کی فرمانبرداری لازم ہے تو کیا اللّٰہ کے سوا کسی دوسرے سے ڈرو گے۔ 
ترجمۂکنزُالعِرفان: اورجو کچھ آسمانوں اور زمین میں ہے سب اسی کا ہے اور فرمانبرداری (کا حق)ہمیشہ اسی کیلئے ہے۔ توکیا تم اللّٰہ کے سوا کسی اورسے ڈرو گے؟
{وَلَہٗ مَا فِی السَّمٰوٰتِ وَالۡاَرْضِ:اورجو کچھ آسمانوں اور زمین میں ہے سب اسی کا ہے۔} یعنی آسمانوں اور زمین میں موجود ہر چیز کا مالک اللّٰہ تعالیٰ ہی ہے، ان میں سے کسی چیز میں بھی اس کا کوئی شریک نہیں، اسی نے انہیں پیدا کیا، وہی انہیں رزق دیتا ہے ،اسی کے دستِ قدرت میں ان کی زندگی اور موت ہے اور ہمیشہ کے لئے اطاعت و فرمانبرداری کا وہی مستحق ہے، تو اے لوگو! کیا تم اللّٰہ عَزَّوَجَلَّکے سوا کسی اور سے خوف کھاؤگے اور اس بات سے ڈرو گے کہ اگر تم نے صرف اپنے رب تعالیٰ کی عبادت کی تو وہ تم سے اللّٰہ تعالیٰ کی نعمتیں چھین نہ لے۔ (2) یاد رہے کہ فرمانبرداری کا حق ہمیشہ اللّٰہ تعالیٰ کیلئے ہے اور اللّٰہ تعالیٰ کے رسول صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَکی اطاعت کرنا، والدین کی اطاعت کرنا اور اُولِی الْاَمْر کی اطاعت کرنا بھی درحقیقت اللّٰہ تعالیٰ ہی کی اطاعت ہے کیونکہ اللّٰہ تعالیٰ نے اس کا حکم دیا ہے۔ (3)
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
1…خازن، النحل، تحت الآیۃ: ۵۱، ۳/۱۲۶۔
2…تفسیر طبری، النحل، تحت الآیۃ: ۵۲، ۷/۵۹۵-۵۹۶۔
3…صاوی، النحل، تحت الآیۃ: ۵۲، ۳/۱۰۷۲۔