Brailvi Books

صراط الجنان جلد پنجم
250 - 601
کی رسوائی کا باعث ہوتی ہے ،اس لئے اگر کسی مسلمان پڑوسی یا رشتہ دار کے ہاں کوئی مہمان آیا ہو تو دوسرے مسلمان کو چاہئے کہ وہ بھی ا س کے مہمان کا احترام کرے تاکہ اس کی عزت و وقار قائم رہے اور مہمان کی بے عزتی کرنے یا کوئی ایسا کام کرنے سے بچے جس سے مہمان اپنی بے عزتی محسوس کرے تاکہ یہ چیز میزبان کے لئے شرمندگی اور رسوائی کا باعث نہ بنے۔
قَالُوۡۤا اَوَلَمْ نَنْہَکَ عَنِ الْعٰلَمِیۡنَ ﴿۷۰﴾ قَالَ ہٰۤؤُلَآءِ بَنَاتِیۡۤ اِنۡ کُنۡتُمْ فٰعِلِیۡنَ ﴿ؕ۷۱﴾
ترجمۂکنزالایمان: بولے کیا ہم نے تمہیں منع نہ کیا تھا کہ اوروں کے معاملہ میں دخل نہ دو۔  کہا یہ قوم کی عورتیں میری بیٹیاں ہیں اگر تمہیں کرنا ہے۔ 
ترجمۂکنزُالعِرفان: انہوں نے کہا: کیا ہم نے تمہیں دوسروں کے معاملے میںدخل دینے سے منع نہ کیا تھا؟  فرمایا: یہ قوم کی عورتیں میری بیٹیاں ہیں(تو ان سے نکاح کرلو) اگر تمہیں کرنا ہے ۔
{قَالَ:فرمایا۔} جب حضرت لوط عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَامنے دیکھا کہ یہ لوگ اپنے ارادے سے باز نہیں آئیں گے تو آپ عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام نے ان سے فرمایا کہ ’’ یہ قوم کی عورتیں میری بیٹیاں ہیں اگر تمہیں اپنی خواہش پوری کرنی ہے تو ان سے نکاح کر کے پوری کرلو اور حرام سے باز رہو۔ حضرت لوط عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام نے قوم کی بیٹیوں کو اپنی بیٹیاں اس لئے فرمایا کہ نبی عَلَیْہِ السَّلَاماپنی پوری امت کے لئے باپ کی طرح ہوتے ہیں۔ (1)
لَعَمْرُکَ اِنَّہُمْ لَفِیۡ سَکْرَتِہِمْ یَعْمَہُوۡنَ ﴿۷۲﴾
ترجمۂکنزالایمان:اے محبوب تمہاری جان کی قسم بیشک وہ اپنے نشہ میں بھٹک رہے ہیں۔ 
ترجمۂکنزُالعِرفان:اے حبیب! تمہاری جان کی قسم! بیشک وہ کافر یقینااپنے نشہ میں بھٹک رہے ہیں۔
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
1…روح البیان، الحجر، تحت الآیۃ: ۷۱،۴/۴۷۷، خازن، الحجر، تحت الآیۃ: ۷۱، ۳/۱۰۶، جلالین، الحجر، تحت الآیۃ: ۷۱، ص۲۱۴، ملتقطاً۔