Brailvi Books

صراط الجنان جلد پنجم
237 - 601
(1)…کفر کرنا۔ چنانچہ اللّٰہ تعالیٰ ارشاد فرماتا ہے
’’فَاَمَّا الَّذِیۡنَ کَفَرُوۡا فَاُعَذِّبُہُمْ عَذَابًا شَدِیۡدًا فِی الدُّنْیَا وَالۡاٰخِرَۃِ۫ وَمَا لَہُمۡ مِّنۡ نّٰصِرِیۡنَ‘‘ (1)
ترجمۂکنزُالعِرفان: پس جو لوگ کافر ہیں تومیںانہیں دنیاو آخرت میں سخت عذاب دوں گا اور ان کاکوئی مددگار نہ ہوگا۔
(2)…اللّٰہ تعالیٰ پر جھوٹ باندھنا۔ چنانچہ اللّٰہ تعالیٰ ارشاد فرماتا ہے
’’وَ یَوْمَ الْقِیٰمَۃِ تَرَی الَّذِیۡنَ کَذَبُوۡا عَلَی اللہِ وُجُوۡہُہُمۡ مُّسْوَدَّۃٌ ؕ اَلَیۡسَ فِیۡ جَہَنَّمَ مَثْوًی لِّلْمُتَکَبِّرِیۡنَ‘‘ (2)
ترجمۂکنزُالعِرفان: اور قیامت کے دن تم اللّٰہ پر جھوٹ باندھنے والوں کو دیکھو گے کہ ان کے منہ کالے ہوں گے۔ کیامتکبروں کا ٹھکانہ جہنم میں نہیں ہے؟ 
(3)…منافقت اختیار کرنا۔ چنانچہ منافقوں کے بارے میں اللّٰہ تعالیٰ ارشاد فرماتا ہے
’’یُخٰدِعُوۡنَ اللہَ وَالَّذِیۡنَ اٰمَنُوۡا ۚ وَمَا یَخْدَعُوۡنَ اِلَّاۤ اَنۡفُسَہُمۡ وَمَا یَشْعُرُوۡنَؕ﴿۹﴾ فِیۡ قُلُوۡبِہِمۡ مَّرَضٌ ۙ فَزَادَہُمُ اللہُ مَرَضًا ۚ وَلَہُمۡ عَذَابٌ اَلِیۡمٌۢ ۬ۙ بِمَا کَانُوۡا یَکۡذِبُوۡنَ‘‘ (3)
ترجمۂکنزُالعِرفان: یہ لوگ اللّٰہ کو اور ایمان والوں کو فریب دینا چاہتے ہیںحالانکہ یہ صرف اپنے آپ کو فریب دے رہے ہیں اور انہیں شعور نہیں۔ان کے دلوں میں بیماری ہے تو اللّٰہ نے ان کی بیماری میں اور اضافہ کردیا اور ان کے لئے ان کے جھوٹ بولنے کی وجہ سے دردناک عذاب ہے۔ 
(4)…اللّٰہ تعالیٰ اور اس کے رسول کے احکام کی نافرمانی کرنا۔ چنانچہ اللّٰہ تعالیٰ ارشاد فرماتا ہے
’’وَکَاَیِّنۡ مِّنۡ قَرْیَۃٍ عَتَتْ عَنْ اَمْرِ رَبِّہَا وَ رُسُلِہٖ فَحَاسَبْنٰہَا حِسَابًا شَدِیۡدًا وَّ عَذَّبْنٰہَا عَذَابًا نُّکْرًا ﴿۸﴾ فَذَاقَتْ وَ بَالَ اَمْرِہَا وَکَانَ عَاقِبَۃُ اَمْرِہَا خُسْرًا ﴿۹﴾ اَعَدَّ اللہُ لَہُمْ عَذَابًا شَدِیۡدًا ۙ فَاتَّقُوا اللہَ یٰۤاُولِی الْاَلْبَابِ ۬ۚۖۛ الَّذِیۡنَ اٰمَنُوۡا‘‘ (4)
ترجمۂکنزُالعِرفان: اور کتنے ہی شہر تھے جنہوں نے اپنے رب کے حکم اور اس کے رسولوں سے سرکشی کی تو ہم نے ان سے سخت حساب لیا اور انہیں برا عذاب دیا ۔تو انہوں نے اپنے کام کا وبال چکھا اور ان کے کام کا انجام گھاٹا ہوا۔اللّٰہ نے ان کے لیے سخت عذاب تیار کر رکھا ہے تو اللّٰہ سے ڈرو اے عقل والو جو ایمان لائے ہو۔
(5)…اللّٰہ تعالیٰ سے دعا مانگنے میں تکبر کرنا۔ چنانچہ اللّٰہ تعالیٰ ارشاد فرماتا ہے
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
1…اٰل عمران:۵۶۔      2…زمر:۶۰۔	3…بقرہ:۹-۱۰۔	4…طلاق:۸-۱۰۔