وَلَوْ فَتَحْنَا عَلَیۡہِمۡ بَابًا مِّنَ السَّمَآءِ فَظَلُّوۡا فِیۡہِ یَعْرُجُوۡنَ ﴿ۙ۱۴﴾ لَقَالُوۡۤا اِنَّمَا سُکِّرَتْ اَبْصٰرُنَا بَلْ نَحْنُ قَوْمٌ مَّسْحُوۡرُوۡنَ ﴿٪۱۵﴾
ترجمۂکنزالایمان: اور اگر ہم ان کے لیے آسمان میں کوئی دروازہ کھول دیں کہ دن کو اس میں چڑھتے۔ جب بھی یہی کہتے کہ ہماری نگاہ باندھ دی گئی ہے بلکہ ہم پر جادو ہوا۔
ترجمۂکنزُالعِرفان: اور اگر ہم ان کے لیے آسمان میں کوئی دروازہ کھول دیتے تاکہ دن کے وقت اس میں چڑھ جاتے۔ جب بھی وہ یہی کہتے کہ ہماری نگاہوں کو بند کردیا گیا ہے بلکہ ہم ایسی قوم ہیں جن پر جادو کیا ہوا ہے۔
{وَلَوْ فَتَحْنَا عَلَیۡہِمۡ بَابًا مِّنَ السَّمَآءِ:اور اگر ہم ان کے لیے آسمان میں کوئی دروازہ کھول دیتے ۔} اس آیت اور اس کے بعد والی آیت کا خلاصہ یہ ہے کہ کفارِ مکہ کا عناد اس درجہ پر پہنچ گیا ہے کہ اگر ان کے لئے آسمان میں دروازہ کھول دیا جائے اور انہیں اس میںچڑھنا مُیَسّر ہو اور دن میں اس سے گزریں اور آنکھوں سے دیکھیں جب بھی نہ مانیں گے اور یہ کہہ دیں گے کہ ہماری نظر بندی کی گئی اور ہم پر جادو ہوا تو جب خود اپنے معائنہ سے انہیں یقین حاصل نہ ہوا تو ملائکہ کے آنے اور گواہی دینے سے جس کو یہ طلب کرتے ہیں انہیں کیا فائدہ ہوگا۔ (1)
وَلَقَدْ جَعَلْنَا فِی السَّمَآءِ بُرُوۡجًا وَّ زَیَّنّٰہَا لِلنّٰظِرِیۡنَ ﴿ۙ۱۶﴾
ترجمۂکنزالایمان: اور بیشک ہم نے آسمان میں برج بنائے اور اسے دیکھنے والو ں کے لیے آراستہ کیا ۔
ترجمۂکنزُالعِرفان: اور بیشک ہم نے آسمان میں بہت سے برج بنائے اور اسے دیکھنے والو ں کے لیے آراستہ کیا۔
{وَلَقَدْ جَعَلْنَا فِی السَّمَآءِ بُرُوۡجًا:اور بیشک ہم نے آسمان میں بہت سے برج بنائے ۔} یہ برج سات سیاروں
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
1…مدارک، الحجر، تحت الآیۃ: ۱۴، ص۵۷۹، ملخصاً۔