Brailvi Books

صراط الجنان جلد پنجم
212 - 601
ترجمۂکنزالایمان: اور بیشک ہم نے تم سے پہلے اگلی امتوں میں رسول بھیجے۔ اور ان کے پاس کوئی رسول نہیں آتا مگر اس سے ہنسی کرتے ہیں۔ ایسے ہی ہم اس ہنسی کو ان مجرموں کے دلوں میں راہ دیتے ہیں۔وہ اس پر ایمان نہیں لاتے اور اگلوں کی راہ پڑچکی ہے۔
ترجمۂکنزُالعِرفان: اور بیشک ہم نے تم سے پہلے گزشتہ امتوں میں رسول بھیجے۔ اور ان کے پاس جو بھی رسول آتا وہ اس کا مذاق اڑاتے تھے ۔ایسے ہی ہم اس ہنسی کو ان مجرموں کے دلوں میں ڈالتے ہیں۔ وہ اس پر ایمان نہیں لاتے حالانکہ پہلے لوگوں کا طریقہ گزر چکا ہے ۔
{وَلَقَدْ اَرْسَلْنَا مِنۡ قَبْلِکَ:اور بیشک ہم نے تم سے پہلے رسول بھیجے۔} اس آیت اور اس کے بعد والی آیت کا خلاصہ یہ ہے کہ جب کفارِ مکہ نیسیّدُ المرسَلینصَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَسے جاہلانہ باتیں کیں اور بے ادبی کرتے ہوئے آپ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَکو مجنون کہا تو اللّٰہ تعالیٰ نے اپنے حبیب صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَکو تسلی دیتے ہوئے ارشاد فرمایا کہ’’آپ سے پہلے سابقہ امتوں میں ہم نے رسول بھیجے اور  ان لوگوں کے پاس جو بھی رسول آتا وہ اس کا مذاق اڑاتے تھے۔ کفار کی اپنے انبیاء اور رسولوں عَلَیْہِمُ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَامکے ساتھ یہ روش سابقہ زمانوں سے چلی آ رہی ہے ،لہٰذا اے حبیب! صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ، آپ بھی دیگر انبیاء ومرسلین عَلَیْہِمُ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام کی طرح اپنی قوم کی اَذِیّتوں پر صبر فرمائیں۔(1) 
{کَذٰلِکَ:ایسے ہی۔} اس آیت کا معنی یہ ہے کہ جس طرح ہم نے سابقہ امتوں کے دلوں میں کفر،تکذیب اور اِستہزاء داخل کر دیا تھا ایسے ہی مکہ کے مشرکین کے دلوں میں بھی داخل کر دیا ہے۔ (2)
{لَا یُؤْمِنُوۡنَ بِہٖ:وہ اس پر ایمان نہیں لاتے۔} یعنی وہ تاجدارِ رسالت صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَیا قرآن پر ایمان نہیں لاتے حالانکہ پہلے لوگوں کا طریقہ گزر چکا ہے کہ وہ انبیاءِ کرامعَلَیْہِمُ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام کی تکذیب کرکے عذابِ الٰہی سے ہلاک ہوتے رہے ہیں ،یہی حال ان کفارِ مکہ کا ہے تو انہیں عذابِ الٰہی سے ڈرتے رہنا چاہیے۔ (3)
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
1…خازن، الحجر، تحت الآیۃ: ۱۰، ۳/۹۶۔
2…خازن، الحجر، تحت الآیۃ: ۱۲، ۳/۹۶۔
3…خازن، الحجر، تحت الآیۃ: ۱۳، ۳/۹۶، جلالین، الحجر، تحت الآیۃ: ۱۳، ص۲۱۱، ملتقطاً۔