سورۂ حِجْرکے مَضامین:
مکہ مکرمہ میں نازل ہونے والی دیگر سورتوں کی طرح اس سورت کا مرکزی مضمون بھی یہ ہے کہ اس میں اللّٰہ تعالیٰ کی وحدانیت اور ا س کی قدرت، نبی اکرم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کی نبوت،مرنے کے بعد دوبارہ زندہ کئے جانے اور اعمال کی جزاء ملنے کو کئی طرح کے دلائل سے ثابت کیا گیا ہے،اور اس کے علاوہ اس سورت میں درج ذیل مضامین بیان کئے گئے ہیں۔
(1) …قرآن پاک کی حفاظت کی ذمہ داری خود اللّٰہ تعالیٰ نے لی ہے۔
(2) …اللّٰہ تعالیٰ کے انبیاء اور رسولوںعَلَیْہِمُ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام کے ساتھ کفار و مشرکین کا طرزِ عمل بیان کیا گیا ہے۔
(3) …آسمان کو مردود شیطانوں سے محفوظ کئے جانے کا ذکر کیا گیا۔
(4) …اللّٰہ تعالیٰ کی وحدانیت اورا س کی قدرت پر دلالت کرنے والی چیزیں بیان کی گئیں۔
(5) … حضرت آدم عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَامکی تخلیق ،فرشتوں کے سجدہ کرنے ،شیطان کے سجدہ نہ کر کے مردود ہونے اور شیطان کے مہلت طلب کرنے کا واقعہ بیان کیا گیا۔
(6) …متقی لوگوں کی اُخروی جزاء بیان کی گئی۔
(7) …حضرت ابراہیم عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَامکے مہمان فرشتوں کا واقعہ بیان فرمایاگیا۔
(8)… اپنے حبیب صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَکی تسلی کے لئے اللّٰہ تعالیٰ نے حضرت لوطعَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام اور ان کی قوم کا واقعہ ، حضرت شعیبعَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام اور اصحاب اَیکہ کا واقعہ،حضرت صالح عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام اور ان کی قوم ثمود کا واقعہ بیان فرمایا۔
(9) …اس سورت کے آخر میں اللّٰہ تعالیٰ نے وہ انعامات بیان فرمائے جو ا س نے اپنے حبیب صَلَّیاللّٰہُ تَعَالٰیعَلَیْہِوَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کو عطا کئے ہیں ۔
سورۂ ابراہیم کے ساتھ مناسبت:
سورۂحِجْر کی اپنے سے ماقبل سورت’’ابراہیم‘‘ کے ساتھ مناسبت یہ ہے کہ سورۂ ابراہیم کے آخر میں قیامت