Brailvi Books

صراط الجنان جلد پنجم
198 - 601
سوزش اور اس کے رنگ کی وحشت و بدبو سے تکلیف پائیں گے ۔ (1)
{وَتَغْشٰی وُجُوۡہَہُمُ النَّارُ:اور ان کے چہروں کو آ گ ڈھانپ لے گی۔} یعنی کافروں کے جسموں پر لپٹے ہوئے تارکول سے آگ کے شعلے اتنے بلند ہوں گے کہ آگ ان کے چہروں کو ڈھانپ لے گی۔ (2)
{لِیَجْزِیَ اللہُ کُلَّ نَفْسٍ مَّا کَسَبَتْ:تاکہ اللّٰہ ہر جان کو اس کی کمائی کا بدلہ دے۔} یعنی اللّٰہ تعالیٰ کافروں کو یہ سزا اس لئے دے گا تاکہ وہ ہر مجرم شخص کو ا س کے کئے ہوئے کفر اور گناہوں کا ایسا بدلہ دے جو اس کے جرم کے مطابق ہو۔ بیشک اللّٰہ تعالیٰ بہت جلد حساب کرنے والا ہے۔ (3)
ہٰذَا بَلٰغٌ لِّلنَّاسِ وَلِیُنۡذَرُوۡا بِہٖ وَ لِیَعْلَمُوۡۤا اَنَّمَا ہُوَ اِلٰہٌ وَّاحِدٌ وَّلِیَذَّکَّرَ اُولُوا الۡاَلْبَابِ ﴿۵۲﴾٪
ترجمۂکنزالایمان: یہ لوگوں کو حکم پہنچانا ہے اور اس لیے کہ وہ اس سے ڈرائے جائیں اور اس لیے کہ وہ جان لیں کہ وہ ایک ہی معبود ہے اور اس لیے کہ عقل والے نصیحت مانیں۔
ترجمۂکنزُالعِرفان: یہ لوگوں کیلئے تبلیغ ہے اور اس لیے کہ انہیں اس کے ذریعے ڈرایا جائے اور تاکہ وہ جان لیں کہ وہ ایک ہی معبود ہے اور تاکہ عقل والے نصیحت حاصل کریں۔
{ہٰذَا:یہ۔} اس آیت میں قرآن پاک کے نزول کی کئی حکمتیں بیان کی گئی ہیں۔(1) اس قرآن شریف میں لوگوں کے لئے تبلیغ اور نصیحت ہے۔ (2) قرآن میں موجود عبرت انگیز واقعات اور زَجرو توبیخ کے ذریعے لوگوں کو ڈرایا جائے۔ (3) لوگ  اس کی آیات سے اللّٰہ تعالیٰ کی توحید کی دلیلیں پائیں ۔ (4) عقل والے اور سمجھدار لوگ اس قرآن کے ذریعے نصیحت حاصل کریں۔ (4)
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
1…بیضاوی، ابراہیم، تحت الآیۃ: ۵۰، ۳/۳۵۸۔
2…روح البیان، ابراہیم، تحت الآیۃ: ۵۰، ۴/۴۳۷۔
3…روح البیان، ابراہیم، تحت الآیۃ: ۵۱، ۴/۴۳۷۔
4…خازن، ابراہیم، تحت الآیۃ: ۵۲، ۳/۹۳، ملخصاً۔