ایمانی قرابتیں بھی داخل ہیں ۔ سادات کرام کا احترام ،مسلمانوں کے ساتھ محبت واحسان، ان کی مدد کرنا، اُن کی طرف سے مُدافَعت کرنا، اُن کے ساتھ شفقت سے پیش آنا، سلام اور دعا کرنا، مسلمان مریضوں کی عیادت کرنا، اپنے دوستوں، خادموں ہمسایوں اورسفر کے ساتھیوں کے حقوق کی رعایت کرنا بھی اس میں داخل ہے۔ (1)
صلہ رحمی اور حسنِ سلوک سے متعلق اَحادیث:
آیت کی تفسیر کی مناسبت سے ترغیب کے لئے چند اَحادیث یہاں بیان کی جاتی ہیں۔
(1)…حضرت جُبَیر بن مُطْعَمرَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُ سے روایت ہے، حضورِ اقدس صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَنے ارشاد فرمایا ’’رشتہ داری توڑنے والا جنت میں نہیں جائے گا۔ (2)
(2)… حضرت ابو ہریرہ رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُ سے روایت ہے، رسول کریمصَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَنے ارشاد فرمایا ’’جس کو یہ بات اچھی لگتی ہے کہ اس کا رزق فراخ ہو اور اس کی عمر دراز ہو جائے تو اسے چاہئے کہ صلہ رحمی کیا کرے۔ (3)
(3)… حضرت عبداللّٰہبن عمرو رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُمَا سے روایت ہے،رسولُ اللّٰہ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَنے ارشاد فرمایا ’’بدلہ لینے والا صلہ رحمی کرنے والا نہیں بلکہ صلہ رحمی کرنے والا وہ ہے کہ جب اس سے رشتہ توڑا جائے تو وہ اسے جوڑے۔ (4)
(4)…حضرت عبداللّٰہ بن عباس رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُمَا سے روایت ہے،سرکار ِدو عالَمصَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ نے ارشاد فرمایا’’و ہ ہم میں سے نہیں جو ہمارے چھوٹوں پر رحم نہ کرے اور ہمارے بڑوں کی تعظیم نہ کرے اور اچھی باتوں کا حکم نہ کرے اور بری باتوں سے منع نہ کرے۔ (5)
(5)…حضرت عبداللّٰہ بن عمرو رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُمَاسے روایت ہے، رسولُ اللّٰہ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَنے ارشاد فرمایا: ’’اللّٰہ تعالیٰ کے نزدیک ساتھیوں میں وہ بہتر ہے، جو اپنے ساتھی کا خیر خواہ ہو اور پڑوسیوں میںاللّٰہ عَزَّوَجَلَّ کے نزدیک
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
1…خازن، الرعد، تحت الآیۃ: ۲۱، ۳/۶۲-۶۳، مدارک، الرعد، تحت الآیۃ: ۲۱، ص۵۵۶، ملتقطاً۔
2…بخاری، کتاب الادب، باب اثم القاطع، ۴/۹۷، الحدیث: ۵۹۸۴۔
3…بخاری، کتاب الادب، باب من بسط لہ فی الرزق بصلۃ الرحم، ۴/۹۷، الحدیث: ۵۹۸۵۔
4…بخاری، کتاب الادب، باب لیس الواصل بالمکافیئ، ۴/۹۸، الحدیث: ۵۹۹۱۔
5…ترمذی، کتاب البرّ والصلۃ، باب ما جاء فی رحمۃ الصبیان، ۳/۳۶۹، الحدیث: ۱۹۲۸۔