Brailvi Books

صراط الجنان جلددہم
94 - 881
الرَّحِیْمُ(۲۲)
ترجمۂکنزالایمان: وہی اللّٰہ ہے جس کے سوا کوئی معبود نہیں  ہر نہاں  و عیاں  کا جاننے والا وہی ہے بڑا مہربان رحمت والا۔
ترجمۂکنزُالعِرفان: وہی اللّٰہ ہے جس کے سوا کوئی معبود نہیں ، ہر غیب اور ظاہر کا جاننے والاہے، وہی نہایت مہربان، بہت رحمت والاہے۔
{هُوَ اللّٰهُ الَّذِیْ لَاۤ اِلٰهَ اِلَّا هُوَ: وہی اللّٰہ ہے جس کے سوا کوئی معبود نہیں ۔} اس سے پہلی آیت میں  قرآنِ مجید کی عظمت و شان بیان کی گئی اور اس آیت سے اللّٰہ تعالیٰ اپنی عظمت و شان بیان فرما رہاہے کہ وہی اللّٰہ ہے جس کے سوا کوئی معبود نہیں  اور ا س کی شان یہ ہے کہ وہ ظاہر اور پوشیدہ نیز موجود و معدوم سب کو جانتا ہے اور وہی بڑا مہربان رحمت والاہے۔ 
هُوَ اللّٰهُ الَّذِیْ لَاۤ اِلٰهَ اِلَّا هُوَۚ-اَلْمَلِكُ الْقُدُّوْسُ السَّلٰمُ الْمُؤْمِنُ الْمُهَیْمِنُ الْعَزِیْزُ الْجَبَّارُ الْمُتَكَبِّرُؕ-سُبْحٰنَ اللّٰهِ عَمَّا یُشْرِكُوْنَ(۲۳)
ترجمۂکنزالایمان: وہی ہے اللّٰہ جس کے سوا کوئی معبود نہیں  بادشاہ نہایت پاک سلامتی دینے والا امان بخشنے والا حفاظت فرمانے والا عزت والا عظمت والا تکبر والا اللّٰہ کو پاکی ہے ان کے شرک سے۔
ترجمۂکنزُالعِرفان: وہی اللّٰہ ہے جس کے سوا کوئی معبود نہیں  ،بادشاہ ، نہایت پاک ،سلامتی دینے والا، امن بخشنے والا، حفاظت فرمانے والا، بہت عزت والا، بے حد عظمت والا ،اپنی بڑائی بیان فرمانے والا ہے، اللّٰہ ان مشرکوں  کے شرک سے پاک ہے۔ 
{هُوَ اللّٰهُ الَّذِیْ لَاۤ اِلٰهَ اِلَّا هُوَ: وہی اللّٰہ ہے جس کے سوا کوئی معبود نہیں ۔} اس آیت میں  اللّٰہ تعالیٰ نے اپنے دس اوصاف بیان فرمائے ہیں :
(1)…اللّٰہ تعالیٰ کے سوا کوئی معبود نہیں  ۔