Brailvi Books

صراط الجنان جلددہم
95 - 881
(2)… ملک و حکومت کا حقیقی مالک ہے کہ تمام موجودات اس کے ملک اور حکومت کے تحت ہیں  اور اس کامالک ہونا اوراس کی سلطنت دائمی ہے جسے زوال نہیں ۔
(3)…ہر عیب سے اور تمام برائیوں  سے نہایت پاک ہے۔
 (4)…اپنی مخلو ق کو آفتوں  اور نقصانات سے سلامتی دینے والا ہے۔
(5)… اپنے فرمانبردار بندوں کو اپنے عذاب سے امن بخشنے والا ہے۔
(6)… ہر چیز پر نگہبان اور ا س کی حفاظت فرمانے والا ہے۔
(7)… ایسی عزت والا ہے جس کی مثال نہیں  مل سکتی اورایسے غلبے والا ہے کہ اس پر کوئی بھی غالب نہیں  آ سکتا۔
(8، 9)…اپنی ذات اور تمام صفات میں  عظمت اور بڑائی والا ہے اور اپنی بڑائی کا اظہار کرنا اسی کے شایاں  اور لائق ہے کیونکہ اس کا ہر کمال عظیم ہے اور ہر صفت عالی ہے جبکہ مخلوق میں  کسی کو یہ حق حاصل نہیں  کہ وہ تکبُّر یعنی اپنی بڑائی کا اظہار کرے بلکہ بندے کیلئے شایاں  یہ ہے کہ وہ عاجزی اور اِنکساری کااظہار کرے ۔
(10)… اللّٰہ تعالیٰ ان مشرکوں  کے شرک سے پاک ہے۔( خازن، الحشر، تحت الآیۃ: ۲۳، ۴/۲۵۴، مدارک، الحشر، تحت الآیۃ: ۲۳، ص۱۲۲۸، ملتقطاً)
هُوَ اللّٰهُ الْخَالِقُ الْبَارِئُ الْمُصَوِّرُ لَهُ الْاَسْمَآءُ الْحُسْنٰىؕ-یُسَبِّحُ لَهٗ مَا فِی السَّمٰوٰتِ وَ الْاَرْضِۚ-وَ هُوَ الْعَزِیْزُ الْحَكِیْمُ۠(۲۴)
ترجمۂکنزالایمان: وہی ہے اللّٰہ بنانے والا پیدا کرنے والا ہر ایک کو صورت دینے والا اُسی کے ہیں  سب اچھے نام اُس کی پاکی بولتا ہے جو کچھ آسمانوں  اور زمین میں  ہے اور وہی عزت و حکمت والا ہے۔
ترجمۂکنزُالعِرفان: وہی اللّٰہ بنانے والا، پیدا کرنے والا، ہر ایک کو صورت دینے والا ہے، سب اچھے نام اسی کے ہیں ۔ آسمانوں  اور زمین میں  موجود ہر چیز اسی کی پاکی بیان کرتی ہے اور وہی بہت عزت والا، بڑا حکمت والا ہے۔