Brailvi Books

صراط الجنان جلددہم
87 - 881
یہاں  تک کہ راہب علاج کرنے پر آمادہ ہو گیا،وہ لونڈی(علاج کے لئے)اس کے پاس موجود تھی کہ اس دوران شیطان راہب کے پاس آیا اور ا س کے دل میں  لونڈی کے ساتھ صحبت کرنے کا وسوسہ ڈالا،وہ مسلسل وسوسے ڈالتا رہا یہاں  تک کہ راہب نے اس لونڈی کے ساتھ صحبت کر لی اور وہ اس سے حاملہ ہو گئی ،اب شیطان نے راہب کے دل میں  وسوسہ ڈالا کہ جب اس کے گھر والے آئیں  گے (اور انہیں  یہ بات پتا چلے گی)تو تو رُسوا ہو جائے گا،لہٰذا تو اسے قتل کر دے اور جب ا س کے گھر والے آئیں  تو ان سے کہہ دیناکہ اس کا انتقال ہو گیا ہے ،چنانچہ راہب نے اس لونڈی کو قتل کر کے دفن کر دیا۔اس کے بعد شیطان لونڈی کے مالکوں  کے پاس گیااور انہیں  وسوسے ڈالنے لگااور ان کے دل میں  یہ بات ڈالی کہ راہب نے لونڈی کو حاملہ کر دیا،پھر اسے قتل کر کے دفن کردیا ہے،چنانچہ ا س کے مالک راہب کے پاس آئے اور اس سے لونڈی کے بارے میں  پوچھا تو اس نے کہا:وہ تو مر گئی ہے۔یہ سن کر مالکوں  نے اسے پکڑ لیا(جب وہ اسے قتل کرنے لگے )توشیطان راہب کے پاس آیااور کہنے لگا:میں  نے ہی اس لونڈی کا گلا دبایا تھا اور میں  نے ہی ان لوگوں  کے دلوں  میں  یہ بات ڈالی تھی کہ وہ اسے تمہارے پاس لائیں  ، اب اگر تم میری بات مان لوتو نجات پاجاؤ گے اور میں  تمہیں  ان لوگوں  سے چھڑا لوں  گا۔اس نے پوچھا :کیسے ؟شیطان نے کہا :مجھے دو سجدے کر دو۔جب ا س نے دو سجدے کر لئے تو شیطان نے کہا :میرا تم سے کوئی واسطہ نہیں  ۔یہی وہ بات ہے جس کے بارے میں  اللّٰہ تعالیٰ ارشاد فرماتاہے :
’’كَمَثَلِ الشَّیْطٰنِ اِذْ قَالَ لِلْاِنْسَانِ اكْفُرْۚ-فَلَمَّا كَفَرَ قَالَ اِنِّیْ بَرِیْٓءٌ مِّنْكَ اِنِّیْۤ اَخَافُ اللّٰهَ رَبَّ الْعٰلَمِیْنَ‘‘
ترجمۂکنزُالعِرفان: جیسے شیطان کی مثال جب اس نےآدمی سے کہا: ’’ کفر کر‘‘ پھر جب اس نے کفر کرلیا تو کہا: بیشک میں تجھ سے بیزار ہوں،  بیشک میں  اس اللّٰہ سے ڈرتا ہوں  جو سارے جہانوں  کا رب ہے۔( رسائل ابن ابی دنیا، مکائد الشیطان، الباب الثانی، ۴/۵۴۶، الحدیث: ۶۱)
	یہ حدیث ِپاک امام محمدغزالی رَحْمَۃُاللّٰہِ تَعَالٰی عَلَیْہِ  نے احیاء العلوم میں  بھی ذکر فرمائی ہے ،اسے لکھنے کے بعد آپ  رَحْمَۃُاللّٰہِ تَعَالٰی عَلَیْہِ  فرماتے ہیں  :دیکھو کہ شیطان نے کیسے کیسے حیلے بہانوں  سے راہب کو ان کبیرہ گناہوں  کی طرف مجبور  کیااوراس کی بنیاد صرف یہ بنی کہ اس نے(نیک کام سمجھ کر ) لونڈی کا علاج کرنا قبول کر لیا ۔بعض اوقات آدمی سمجھتا ہے کہ یہ ایک نیکی اور بھلائی کا کام ہے اور شیطان اس کے دل میں  خفیہ طریقے سے یہ بات ڈالتا ہے کہ اسے یہ اچھا کام