سورۂ فلق کے مضامین:
اس سورۂ مبارکہ میں تمام مخلوق کے شر سے،رات کے اندھیرے کے شر سے ،جادوگروں کے شر سے اور حسد کرنے والے کے شر سے اللّٰہ تعالیٰ کی پناہ مانگنے کی تعلیم دی گئی ہے۔
سورۂ اِخلاص کے ساتھ مناسبت:
سورۂ فلق کی اپنے سے ماقبل سورت’’اخلاص‘‘ کے ساتھ مناسبت یہ ہے کہ سورۂ اخلاص میں اللّٰہ تعالیٰ کی وحدانیت کا بیان ہوا اور یہ بتایا گیا کہ جو چیزیں اللّٰہ تعالیٰ کی شان کے لائق نہیں وہ ان سے پاک اور بری ہے اور ان دونوں سورتوں میں بتایا گیا کہ دنیا میں موجود ہر شر سے اللّٰہ تعالیٰ کی پناہ مانگنی چاہئے،اسی طرح ان شَیاطین، جِنّات اور انسانوں سے بھی اللّٰہ تعالیٰ کی پناہ مانگنی چاہئے جو لوگوں کو اللّٰہ تعالیٰ کی راہ سے روکتے ہیں ۔
بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
ترجمۂکنزالایمان: اللّٰہ کے نام سے شروع جو نہایت مہربان رحم والا۔
ترجمۂکنزُالعِرفان: اللّٰہ کے نام سے شروع جو نہایت مہربان ، رحمت والاہے ۔
قُلْ اَعُوْذُ بِرَبِّ الْفَلَقِۙ(۱) مِنْ شَرِّ مَا خَلَقَۙ(۲)وَ مِنْ شَرِّ غَاسِقٍ اِذَا وَقَبَۙ(۳) وَ مِنْ شَرِّ النَّفّٰثٰتِ فِی الْعُقَدِۙ(۴) وَ مِنْ شَرِّ حَاسِدٍ اِذَا حَسَدَ۠(۵)
ترجمۂکنزالایمان: تم فرماؤ میں اس کی پناہ لیتا ہوں جو صبح کا پیدا کرنے والا ہے۔اس کی سب مخلوق کے شر سے۔اور اندھیری ڈالنے والے کے شر سے جب وہ ڈوبے۔اور ان عورتوں کے شر سے جو گرہوں میں پھونکتی ہیں ۔اور حسد والے