محروم ہے۔
سورۂ ماعون کے ساتھ مناسبت:
سورۂ کوثر کی اپنے سے ماقبل سورت’’ماعون‘‘ کے ساتھ مناسبت یہ ہے کہ سورۂ ماعون میں کافروں اور منافقوں کی جو صفات بیان کی گئیں ان کے مقابلے میں سیّد المرسَلین صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہ وَ سَلَّمَ کے اَوصاف سورۂ کوثر میں بیان کئے گئے۔ (تفسیر کبیر، الکوثر، تحت الآیۃ: ۱، ۱۱/۳۰۷)
بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
ترجمۂکنزالایمان: اللّٰہ کے نام سے شروع جو نہایت مہربان رحم والا۔
ترجمۂکنزُالعِرفان: اللّٰہ کے نام سے شروع جو نہایت مہربان ، رحمت والاہے ۔
اِنَّاۤ اَعْطَیْنٰكَ الْكَوْثَرَؕ(۱)فَصَلِّ لِرَبِّكَ وَ انْحَرْؕ(۲) اِنَّ شَانِئَكَ هُوَ الْاَبْتَرُ۠(۳)
ترجمۂکنزالایمان: اے محبوب بیشک ہم نے تمہیں بے شمار خوبیاں عطا فرمائیں ۔تو تم اپنے رب کے لیے نماز پڑھو اور قربانی کرو۔بیشک جو تمہارا دشمن ہے وہی ہر خیر سے محروم ہے ۔
ترجمۂکنزُالعِرفان: اے محبوب!بیشک ہم نے تمہیں بے شمار خوبیاں عطا فرمائیں ۔تو تم اپنے رب کے لیے نماز پڑھو اور قربانی کرو۔ بیشک جو تمہارا دشمن ہے وہی ہر خیر سے محروم ہے۔
{اِنَّاۤ اَعْطَیْنٰكَ الْكَوْثَرَ: اے محبوب!بیشک ہم نے تمہیں بے شمار خوبیاں عطا فرمائیں ۔} کوثر کی تفسیر میں مفسرین