Brailvi Books

صراط الجنان جلددہم
819 - 881
وَ یَزِیْدَهُمْ مِّنْ فَضْلِهٖؕ-اِنَّهٗ غَفُوْرٌ شَكُوْرٌ‘‘(فاطر:۲۹،۳۰)
خرچ کرتے ہیں  وہ ایسی تجارت کے امیدوار ہیں  جو ہرگز تباہنہیں  ہوگی ۔تاکہ اللّٰہ انہیں  ان کے ثواب بھرپور دے اور اپنے فضل سے اور زیادہ عطا کرے بیشک وہ بخشنے والا، قدررمانے والا ہے۔ 
سورہِ عصر کی آیت نمبر2اور 3سے حاصل ہونے والی معلومات:
	ان آیات سے3 باتیں  معلوم ہوئیں :
(1)…انسان کی زندگی ا س کا سب سے قیمتی سرمایہ ہے اور اس سرمائے سے وہ اُسی صورت میں  نفع اٹھا سکتا ہے جب وہ اِسے اللّٰہ تعالیٰ کی اطاعت و فرمانبرداری میں  خرچ کرے اوراگر وہ یہ سرمایہ اللّٰہ تعالیٰ کے ساتھ کفر کرنے ، اس کی نافرمانی کرنے اور گناہوں  میں  خرچ کرتا رہا تو اسے کوئی نفع نہ ہو گا بلکہ بہت بڑا نقصان اٹھا ئے گا ،لہٰذا ہر انسان کو چاہئے کہ وہ اپنی زندگی کو غنیمت جانتے ہوئے اللّٰہ تعالیٰ کی اطاعت و عبادت میں  مصروف ہوجائے ۔
(2)…انسان کی زندگی کا جو حصہ اللّٰہ تعالیٰ کی عبادت میں  گزرے وہ سب سے بہتر ہے۔
(3)…دنیا سے اِعراض کرنا اور آخرت کی طلب میں  اور ا س سے محبت کرنے میں  مشغول ہونا انسان کے لئے سعادت کا باعث ہے۔ اللّٰہ تعالیٰ ارشاد فرماتا ہے:’’وَ مَنْ اَرَادَ الْاٰخِرَةَ وَ سَعٰى لَهَا سَعْیَهَا وَ هُوَ مُؤْمِنٌ فَاُولٰٓىٕكَ كَانَ سَعْیُهُمْ مَّشْكُوْرًا‘‘(بنی اسرائیل:۱۹)
ترجمۂکنزُالعِرفان: اور جو آخرت چاہتا ہے اوراس کیلئےایسی کوشش کرتا ہے جیسی کرنی چاہیے اور وہ ایمان والا بھی ہوتو یہی وہ لوگ ہیں  جن کی کوشش کی قدر کی جائے گی۔
سورہِ عصر کی آیت نمبر3سے معلوم ہونے والے مسائل:
	نور العرفان میں  ہے کہ اس آیت سے کئی مسئلے معلوم ہوئے ایک یہ کہ پہلے خود نیک بنے، پھر دوسروں  کو ہدایت کرے جیسا کہ آیت میں  ترتیب سے بیان کیا گیا ہے ۔ دوسرے یہ کہ ہمیشہ تبلیغ کرے جیسا کہ وَ تَوَاصَوْاکے