Brailvi Books

صراط الجنان جلددہم
820 - 881
اِطلاق سے معلوم ہوا ۔ تیسرے یہ کہ ہر مسلمان کو مُبَلِّغ ہونا چاہیے، جسے جو مسئلہ صحیح طور پر معلوم ہو،وہ لوگوں  کو بتا دے، صرف علما پر تبلیغ نہیں ، جیسا کہ وَ تَوَاصَوْا کے فاعل کے عموم سے پتہ لگا ۔چوتھے یہ کہ ہر حال میں  تبلیغ کرے، صرف جلسہ یا اسٹیج پر مَوقوف نہ ہو ۔ پانچویں  یہ کہ نماز روزے کی طرح تبلیغ بھی ضروری ہے ۔چھٹے یہ کہ عوام دل و زبان سے اورعلماء زبان و قلم سے جبکہ حُکّام زورو طاقت سے تبلیغ کریں  اور اصل یہ کہ ہر کوئی اپنی حسب ِ اِستطاعت نیکی کی دعوت عام کرنے کی کوشش کرے۔