Brailvi Books

صراط الجنان جلددہم
80 - 881
عمل ہے جس نے تجھے جنت میں  پہنچادیاہے اوریہی وہ عمل ہے جس کی ہم طاقت اوراِستطاعت نہیں  رکھتے ۔( سنن الکبری للنسائی، کتاب عمل الیوم واللیلۃ، ما یقول اذا انتبہ من منامہ، ۶/۲۱۵، الحدیث: ۱۰۶۹۹)
	اللّٰہ تعالیٰ ہمیں  بھی اپنے مسلمان بھائیوں  کے ساتھ بغض اور کینہ رکھنے سے محفوظ فرمائے،اٰمین۔
آیت ’’وَ الَّذِیْنَ جَآءُوْ مِنْۢ بَعْدِهِمْ‘‘سے حاصل ہونے والی معلومات:
	اس آیت سے مزید تین باتیں  معلوم ہوئیں 
(1)…ہر مسلمان کو چاہئے کہ صرف اپنے لئے دعا نہ کرے بلکہ اپنے بزرگوں  کے لئے بھی دعا کیا کرے ۔
(2)… بزرگانِ دین خصوصاً صحابہ ٔکرام اور اہل ِبیت  رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُمْ کے عرس، ختم ،نیاز اور فاتحہ اعلیٰ چیزیں  ہیں  کہ ان میں  ان بزرگوں  کے لئے دعا ہے۔
(3)… مومن کی پہچان یہ ہے کہ تمام صحابہ ٔکرام اور اہل ِبیت  رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُمْ سے اچھی عقیدت رکھے اور ان کے لئے دعائے مغفرت کرے ۔
اَلَمْ تَرَ اِلَى الَّذِیْنَ نَافَقُوْا یَقُوْلُوْنَ لِاِخْوَانِهِمُ الَّذِیْنَ كَفَرُوْا مِنْ اَهْلِ الْكِتٰبِ لَىٕنْ اُخْرِجْتُمْ لَنَخْرُجَنَّ مَعَكُمْ وَ لَا نُطِیْعُ فِیْكُمْ اَحَدًا اَبَدًاۙ-وَّ اِنْ قُوْتِلْتُمْ لَنَنْصُرَنَّكُمْؕ-وَ اللّٰهُ یَشْهَدُ اِنَّهُمْ لَكٰذِبُوْنَ(۱۱)
ترجمۂکنزالایمان: کیا تم نے منافقوں  کو نہ دیکھا کہ اپنے بھائیوں  کافر کتابیوں  سے کہتے ہیں  کہ اگر تم نکالے گئے تو ضرور ہم تمہارے ساتھ نکل جائیں  گے اور ہرگز تمہارے بارے میں کبھی کسی کی نہ مانیں  گے اور تم سے لڑائی ہوئی تو ہم ضرور تمہاری مدد کریں  گے اور اللّٰہ گواہ ہے کہ وہ جھوٹے ہیں ۔
ترجمۂکنزُالعِرفان: کیا تم نے منافقوں  کو نہ دیکھا کہ اپنے اہلِ کتاب کافر بھائیوں  سے کہتے ہیں  کہ قسم ہے اگر تم نکالے گئے