Brailvi Books

صراط الجنان جلددہم
766 - 881
اپنے خالق و مالک کی محتاج ہے۔
(2)…دنیا کی محبت اور مال پر تکبر غفلت کا سبب ہے۔حضرت عون رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُ فرماتے ہیں  :حضرت عبداللّٰہ بن مسعود رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُ نے فرمایاکہ دو حریص سیر نہیں  ہوتے(1) علم والا ۔(2) دنیا والا۔ مگر دونوں برابر نہیں  ، علم والا تو اللّٰہ تعالیٰ کی رضا مندی بڑھا لیتا ہے اور دنیا والا سرکشی میں  بڑھ جاتا ہے ۔پھر حضرت عبداللّٰہ بن مسعود رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُ نے یہ آیت تلاوت فرمائی :
’’ كَلَّاۤ اِنَّ الْاِنْسَانَ لَیَطْغٰۤىۙ(۶) اَنْ رَّاٰهُ اسْتَغْنٰى ‘‘
ترجمۂکنزُالعِرفان: ہاں  ہاں ، بیشک آدمی ضرورسرکشی کرتا ہےاس بنا پر کہ اپنے آپ کو غنی سمجھ لیا۔
	اور دوسرے (یعنی علم والے)کے بارے میں  یہ آیت تلاوت فرمائی:’’ اِنَّمَا یَخْشَى اللّٰهَ مِنْ عِبَادِهِ الْعُلَمٰٓؤُا‘‘(فاطر:۲۸)
ترجمۂکنزُالعِرفان: اللّٰہ سے اس کے بندوں  میں  سےوہی ڈرتے ہیں  جو علم والے ہیں ۔
( دارمی، المقدمۃ، باب فی فضل العلم والعالم، ۱/۱۰۸، الحدیث: ۳۳۲)
(3)…مال و دولت اور منصب پر تکبر و غرور کرتے ہوئے جو لوگ اللّٰہ تعالیٰ کے احکامات پر عمل نہیں  کرتے ان کا انجام بہت برا ہے۔
اَرَءَیْتَ الَّذِیْ یَنْهٰىۙ(۹) عَبْدًا اِذَا صَلّٰىؕ(۱۰)
ترجمۂکنزالایمان: بھلا دیکھو تو جو منع کرتا ہے۔بندہ کو جب وہ نماز پڑھے ۔
ترجمۂکنزُالعِرفان: کیا تو نے اس شخص کو دیکھا جو منع کرتا ہے۔بندے کو جب وہ نماز پڑھے۔
{اَرَءَیْتَ الَّذِیْ یَنْهٰى: کیا تو نے اس شخص کو دیکھا جو منع کرتا ہے۔} شانِ نزول :یہ آیتیں  بھی ابو جہل کے بارے میں  نازل ہوئیں ، ابوجہل نے نبی کریم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہ وَ سَلَّمَ کو نماز پڑھنے سے منع کیا اور لوگوں  سے کہا تھا کہ اگر