Brailvi Books

صراط الجنان جلددہم
735 - 881
گزاری ہے۔( روح البیان، الضحی، تحت الآیۃ: ۱۱، ۱۰/۴۵۹)
آیت’’ وَ اَمَّا بِنِعْمَةِ رَبِّكَ فَحَدِّثْ‘‘ سے حاصل ہونے والی معلومات:
	اس آیت سے تین باتیں  معلوم ہوئیں ۔
(1)… مسلمانوں  کو اپنی صورت و سیرت اسلامی رکھنی چاہیے کہ اس میں  اللّٰہ تعالیٰ کی عظیم نعمت یعنی اسلام کا اظہار ہے۔
(2)… میلاد شریف ، گیارہویں شریف اور بزرگانِ دین کا عرس منانا بہترین اعمال ہیں  کہ یہ حضرات اللّٰہ تعالیٰ کی نعمت ہیں  اور میلاد و عرس میں  حضور پُر نور صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہ وَ سَلَّمَ  کی ولادت اور اللّٰہ تعالیٰ کے اولیاء کا چرچا ہے۔
(3)… حضورِ اَقدس صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہ وَ سَلَّمَ کی نعت گوئی بہترین عبادت ہے کہ حضور پُر نور صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہ وَ سَلَّمَ کے مبارک اوصاف ہمارے لئے بھی اللّٰہ تعالیٰ کی نعمتیں  ہیں  کیونکہ حضورِانور صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہ وَ سَلَّمَ  کی شان کی بلندی سے امت کی شان بھی بلند ہوتی ہے تو سرکارِ دو عالَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہ وَ سَلَّمَ کے اوصاف وکمالات کا ذکر کرنا اللّٰہ تعالیٰ کی نعمتوں  کا چرچا کرنا ہے۔