Brailvi Books

صراط الجنان جلددہم
708 - 881
الَّذِیْنَ اَحْسَنُوْا بِالْحُسْنٰىۚ(۳۱)اَلَّذِیْنَ یَجْتَنِبُوْنَ كَبٰٓىٕرَ الْاِثْمِ وَ الْفَوَاحِشَ اِلَّا اللَّمَمَؕ-اِنَّ رَبَّكَ وَاسِعُ الْمَغْفِرَةِؕ-هُوَ اَعْلَمُ بِكُمْ اِذْ اَنْشَاَكُمْ مِّنَ الْاَرْضِ وَ اِذْ اَنْتُمْ اَجِنَّةٌ فِیْ بُطُوْنِ اُمَّهٰتِكُمْۚ-فَلَا تُزَكُّوْۤا اَنْفُسَكُمْؕ-هُوَ اَعْلَمُ بِمَنِ اتَّقٰى‘‘(نجم:۳۱،۳۲)
کے اعمال کا بدلہ دے اور نیکی کرنے والوں  کو نہایت اچھا صلہ عطا فرمائے۔وہ جو بڑے گناہوں  اور بے حیائیوں  سے بچتے ہیں  مگر اتنا کہ گناہ کے پاس گئے اور رک گئے بیشک تمہارے رب کی مغفرت وسیع ہے، وہ تمہیں  خوب جانتا ہے جب اس نے تمہیں  مٹی سے پیدا کیا اور جب تم اپنی ماؤں  کے پیٹ میں حمل (کی صورت میں ) تھے تو تم خود اپنی جانوں  کی پاکیزگی بیان نہ کرو، وہ خوب جانتا ہے جو پرہیزگار ہوا۔
	اور دین ِاسلام کے بارے میں  ارشاد فرمایا: ’’اِنَّ الدِّیْنَ عِنْدَ اللّٰهِ الْاِسْلَامُ ‘‘(ال عمران:۱۹)
ترجمۂکنزُالعِرفان: بیشک اللّٰہ کے نزدیک دین صرف اسلام ہے۔
	اور ارشاد فرمایا: ’’وَ مَنْ اَحْسَنُ دِیْنًا مِّمَّنْ اَسْلَمَ وَجْهَهٗ لِلّٰهِ وَ هُوَ مُحْسِنٌ وَّ اتَّبَعَ مِلَّةَ اِبْرٰهِیْمَ حَنِیْفًاؕ-وَ اتَّخَذَ اللّٰهُ اِبْرٰهِیْمَ خَلِیْلًا‘‘(النساء:۱۲۵)
ترجمۂکنزُالعِرفان: اور اُس سے بہتر کس کا دین جس نے اپنا چہرہ اللّٰہ کے لئے جھکا دیا اور وہ نیکی کرنے والاہو اور وہابراہیم کے دین کا پیروکار ہو جو ہر باطل سے جدا تھے اور اللّٰہنے ابراہیم کو اپنا گہرا دوست بنالیا۔
	اور ارشاد فرمایا: ’’ فَالَّذِیْنَ اٰمَنُوْا بِهٖ وَ عَزَّرُوْهُ وَ نَصَرُوْهُ وَ اتَّبَعُوا النُّوْرَ الَّذِیْۤ اُنْزِلَ مَعَهٗۤۙ-اُولٰٓىٕكَ هُمُ الْمُفْلِحُوْنَ‘‘(اعراف:۱۵۷)
ترجمۂکنزُالعِرفان: تو وہ لوگ جو اس نبی پر ایمان لائیں اور اس کی تعظیم کریں  اور اس کی مدد کریں  اور اس نور کی پیروی کریں  جو اس کے ساتھ نازل کیا گیا تو وہی لوگ فلاح پانے والے ہیں ۔