Brailvi Books

صراط الجنان جلددہم
701 - 881
لئے عمل کرتا ہے۔
(2)… اللّٰہ تعالیٰ کی راہ میں  مال خرچ کرنے والے ،ممنوع و حرام کاموں  سے بچنے والے اور دین ِاسلام کو سچا ماننے والے کی فضیلت بیان کی گئی اور راہِ خدامیں  مال خرچ کرنے میں  بخل کرنے والے،ثواب اور آخرت سے بے پرواہ بننے والے اور دین ِاسلام کو جھٹلانے والے کے بارے میں  وعید بیان کی گئی ہے۔
(3)…یہ بتایا گیا کہ ہدایت دینا اللّٰہ تعالیٰ کے ذمہ ٔکرم پر ہے اور وہی دنیا و آخرت کا مالک ہے۔
(4)…اللّٰہ تعالیٰ نے نارِجہنم کے عذاب سے ڈرایا اور بتایا کہ یہ عذاب اسے ملے گا جس نے قرآنِ مجید اور حضور پُر نور صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہ وَ سَلَّمَ کی نبوت کا انکار کیا ۔
(5)…اس سورت کے آخر میں یہ بیان کیاگیا کہ جس نے کسی کا بدلہ اتارنے اورریا کاری و نمائش کے طور پر مال خرچ نہیں  کیابلکہ صرف اللّٰہ تعالیٰ کی بار گاہ میں  پاکیزگی حاصل کرنے کے ارادے سے مال خرچ کیاتو اِسے اُس آگ سے دور رکھا جائے گا اور وہ اللّٰہ تعالیٰ کے بے پناہ انعامات پر خوش ہوجائے گا۔ان آیات کا مِصداق حضرت ابو بکر صدیق رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُ ہیں ۔
 سورۂ شمس کے ساتھ مناسبت:
	سورۂ لیل کی اپنے سے ماقبل سورت ’’شمس‘‘ کے ساتھ مناسبت یہ ہے کہ سورۂ شمس میں  بتایا گیا کہ جس نے اپنے نفس کو پاک کرلیا وہ کامیاب ہوگیا اور جس نے اپنے نفس کو گناہوں  میں  چھپادیا وہ ناکام ہوگیا اور اس سورت میں  وہ اوصاف بیان کئے گئے ہیں  جن کی وجہ سے انسان کوکامیابی حاصل ہوتی ہے اور جن کی وجہ سے وہ ناکامی کا سامنا کرتا ہے۔ 
بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
ترجمۂکنزالایمان: اللّٰہ کے نام سے شروع جو نہایت مہربان رحم والا۔
ترجمۂکنزُالعِرفان: اللّٰہ کے نام سے شروع جو نہایت مہربان ، رحمت والاہے ۔