Brailvi Books

صراط الجنان جلددہم
696 - 881
بعد چاند نکل آتا ہے اور جو شخص سورج میں  تھوڑا سا بھی غور کرے گا اور دل کی آنکھ سے ا س کی بناوٹ اور تخلیق وغیرہ کا مشاہدہ کرے گا تو وہ ا س کے خالق کی عظمت کو جان لے گا۔ (خازن، الشّمس، تحت الآیۃ: ۴، ۴/۳۸۱-۳۸۲،  تفسیرکبیر، الشّمس، تحت الآیۃ: ۴، ۱۱/۱۷۵، ملتقطاً)
وَ السَّمَآءِ وَ مَا بَنٰىهَاﭪ(۵) وَ الْاَرْضِ وَ مَا طَحٰىهَاﭪ(۶)
ترجمۂکنزالایمان: اور آسمان اور اس کے بنانے والے کی قسم ۔اور زمین اور اس کے پھیلانے والے کی قسم۔
ترجمۂکنزُالعِرفان: اور آسمان کی اور اس کے بنانے والے کی قسم اور زمین کی اور اس کے پھیلانے والے کی قسم۔
{وَ السَّمَآءِ وَ مَا بَنٰىهَا: اور آسمان کی اور اس کے بنانے والے کی قسم۔} یعنی آسمان کی قسم اور اس کی قسم جس نے اسے انتہائی بڑا اور نہایت بلند بنایا ہے اور اسے بنانے والا اللّٰہ تعالیٰ ہے۔ (روح البیان، الشّمس، تحت الآیۃ: ۵، ۱۰/۴۴۲)
{وَ الْاَرْضِ وَ مَا طَحٰىهَا: اور زمین کی اور اس کے پھیلانے والے کی قسم۔} یعنی زمین کی قسم اور اس کی قسم جس نے اسے پانی پر پھیلایا تاکہ زمین پر موجود جانداروں  کے لئے اس پر زندگی گزارنا ممکن ہو۔ (روح البیان، الشّمس، تحت الآیۃ: ۶، ۱۰/۴۴۲، ملخصاً)
وَ نَفْسٍ وَّ مَا سَوّٰىهَاﭪ(۷) فَاَلْهَمَهَا فُجُوْرَهَا وَ تَقْوٰىهَاﭪ(۸)
ترجمۂکنزالایمان: اور جان کی اور اس کی جس نے اسے ٹھیک بنایا۔پھر اس کی بدکاری اور اس کی پرہیزگاری دل میں  ڈالی۔
ترجمۂکنزُالعِرفان: اور جان کی اور اس کی جس نے اسے ٹھیک بنایا۔پھر اس کی نافرمانی اور اس کی پرہیزگاری کی سمجھ اس کے دل میں  ڈالی۔
{وَ نَفْسٍ وَّ مَا سَوّٰىهَا: اور جان کی اور اس کی جس نے اسے ٹھیک بنایا۔} اس آیت اور اس کے بعد والی آیت کا خلاصہ