Brailvi Books

صراط الجنان جلددہم
694 - 881
(1)…اس سورت کی ابتداء میں  اللّٰہ تعالیٰ نے سورج،چاند،دن،رات،آسمان،زمین،انسانوں  کے نفس اور اپنی ذات کی قسم ذکر کرکے فرمایا کہ جس نے اپنے نفس کو برائیوں  سے پاک کرلیا وہ کامیاب ہوگیا اور جس نے نفس کو گناہوں  میں  چھپادیا وہ ناکام ہوگیا ۔
(2)… کفارِ مکہ کے سامنے اللّٰہ تعالیٰ نے اپنے رسول حضرت صالح عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام اور ان کی نافرمانی کرنے والوں  کا حال بیان کیا تاکہ ان پر واضح ہو جائے کہ جس طرح حضرت صالح عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام کی نافرمانی کرنے کی وجہ سے وہ لوگ ہلاک کر دئیے گئے تو اسی طرح سیّد المرسَلین صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہ وَ سَلَّمَ کی نافرمانی کرنے کی وجہ سے انہیں  بھی ہلاک کیا جاسکتا ہے۔
سورۂ بَلد کے ساتھ مناسبت:
	سورۂ شمس کی اپنے سے ما قبل سورت’’بلد‘‘ کے ساتھ مناسبت یہ ہے کہ سورہ ٔبلد کے آخر میں  بتایاگیاکہ کفار کو آخرت میں  جہنم کی سزا دی جائے گی اور اس سورت کے آخر میں  بتایا گیا کہ بعض کفار کو دنیا میں  بھی سزا دی گئی ہے۔ 
بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
ترجمۂکنزالایمان: اللّٰہ کے نام سے شروع جو نہایت مہربان رحم والا۔
ترجمۂکنزُالعِرفان: اللّٰہ کے نام سے شروع جو نہایت مہربان ، رحمت والاہے ۔
وَ الشَّمْسِ وَ ضُحٰىهَاﭪ(۱) وَ الْقَمَرِ اِذَا تَلٰىهَاﭪ(۲)
ترجمۂکنزالایمان: سورج اور اس کی روشنی کی قسم۔اور چاند کی جب اس کے پیچھے آئے۔
ترجمۂکنزُالعِرفان: سورج اور اس کی روشنی کی قسم۔اور چاند کی جب وہ اس کے پیچھے آئے۔
{وَ الشَّمْسِ وَ ضُحٰىهَا: سورج اور اس کی روشنی کی قسم۔} یعنی سور ج کی قسم جبکہ اس کی روشنی ظاہر ہو۔اس سورت