Brailvi Books

صراط الجنان جلددہم
690 - 881
کے لیے جس نے ہمارے خادموں  کو بھی نہ چھوڑا۔( معجم الاوسط، باب المیم، من اسمہ: محمد، ۴/۸۹، الحدیث: ۵۳۰۹)
ثُمَّ كَانَ مِنَ الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا وَ تَوَاصَوْا بِالصَّبْرِ وَ تَوَاصَوْا بِالْمَرْحَمَةِؕ(۱۷)اُولٰٓىٕكَ اَصْحٰبُ الْمَیْمَنَةِؕ(۱۸)
ترجمۂکنزالایمان: پھر ہو ا اُن سے جو ایمان لائے اور انہوں  نے آپس میں  صبر کی وصیتیں  کیں  اور آپس میں  مہربانی کی وصیتیں  کیں ۔یہ د        ہنی طرف والے ہیں ۔
ترجمۂکنزُالعِرفان: پھریہ ان میں سے ہوجو ایمان لائے اور انہوں  نے آپس میں  صبر کی نصیحتیں  کیں  اور آپس میں  مہربانی کی تاکیدیں  کیں ۔یہی لوگ دائیں  طرف والے ہیں ۔
{ثُمَّ كَانَ مِنَ الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا: پھران میں سے ہوجو ایمان لائے۔} یعنی یہ تمام عمل اُس وقت مقبول ہیں  اور اُسی صورت یہ اعمال کرنے والے کے بارے کہا جائے گاکہ وہ گھاٹی میں  کودا کہ جب یہ اعمال کرنے والا ان لوگوں  میں  سے ہو جو ایمان لائے اور انہوں  نے آپس میں  گناہوں  سے باز رہنے اور عبادات بجالانے اور ان مشقتوں  کو برداشت کرنے پر صبر کی نصیحتیں  کیں جن میں  مومن مبتلا ہوں  اور انہوں  نے آپس میں  مہربانی کی تاکیدیں  کیں  کہ مومنین ایک دوسرے کے ساتھ شفقت و محبت کا برتاؤ کریں  اور اگر وہ ایمان دار نہیں  تواس کے لئے کچھ نہیں  بلکہ اس کے سب عمل بیکار ہیں ۔( خازن، البلد، تحت الآیۃ: ۱۷، ۴/۳۸۱، مدارک، البلد، تحت الآیۃ: ۱۷، ص۱۳۵۰، ملتقطاً)
ایمان کے بغیر نیک جگہ پر مال خرچ کرنے کا ثواب نہیں  ملے گا:
	اس سے معلوم ہوا کہ ایمان کے بغیر اچھی جگہوں  پر مال خرچ کرنے کاثواب نہیں  ملے گا بلکہ ایمان قبول کرنے کے بعد جو مال راہِ خدا میں  خرچ کیا جائے گا اسی کا ثواب ملے گا۔اسی چیز کو بیان کرتے ہوئے ایک اور مقام پر اللّٰہ تعالیٰ ارشاد فرماتا ہے: