Brailvi Books

صراط الجنان جلددہم
691 - 881
’’وَ مَا مَنَعَهُمْ اَنْ تُقْبَلَ مِنْهُمْ نَفَقٰتُهُمْ اِلَّاۤ اَنَّهُمْ كَفَرُوْا بِاللّٰهِ وَ بِرَسُوْلِهٖ‘‘( توبہ:۵۴)
ترجمۂکنزُالعِرفان: اور ان کے صدقات قبول کئے جانے  سے یہ بات مانع ہے کہ انہوں  نے اللّٰہ اور اس کے رسولکے ساتھ کفر کیا۔
	لہٰذاجو کافر یہ چاہتا ہو کہ اسے اللّٰہ تعالیٰ کی راہ میں  مال خرچ کرنے اور نیک اعمال کرنے پر ثواب ملے تو اسے چاہئے کہ پہلے توحید و رسالت پر ایمان لائے اور ا س کے بعد مال خرچ کرے اور دیگر نیک اعمال کرے تاکہ اسے اللّٰہ تعالیٰ کی بارگاہ سے ثواب حاصل ہو۔
{اُولٰٓىٕكَ اَصْحٰبُ الْمَیْمَنَةِ: یہی لوگ دائیں  طرف والے ہیں ۔} یعنی جن میں  یہ اوصاف پائے جاتے ہیں یہ دائیں  طرف والے ہیں  جنہیں  ان کے نامۂ اعمال دائیں  ہاتھ میں  دیئے جائیں  گے اور وہ عرش کی دائیں  جانب سے جنت میں  داخل ہوں  گے۔( روح البیان، البلد، تحت الآیۃ: ۱۸، ۱۰/۴۳۹)
	ا س سے معلوم ہوا کہ آپس میں  صبر کی نصیحتیں اور مہربانی کی تاکیدیں  کرنے والے مسلمانوں  کا اللّٰہ تعالیٰ کی بارگاہ میں  مقام ،رتبہ اور درجہ بہت بلند ہے۔
وَ الَّذِیْنَ كَفَرُوْا بِاٰیٰتِنَا هُمْ اَصْحٰبُ الْمَشْــٴَـمَةِؕ(۱۹) عَلَیْهِمْ نَارٌ مُّؤْصَدَةٌ۠(۲۰)
ترجمۂکنزالایمان: اور جنہوں  نے ہماری آیتوں  سے کفر کیا وہ بائیں  طرف والے۔ان پر آگ ہے کہ اس میں  ڈال کر اوپر سے بند کردی گئی۔
ترجمۂکنزُالعِرفان: اور جنہوں  نے ہماری آیتوں  کے ساتھ کفر کیا وہی بائیں  طرف والے ہیں ۔ان پر ہر طرف سے بند