Brailvi Books

صراط الجنان جلددہم
684 - 881
کی جوانی کے بارے میں  کہ اسے کن کاموں  میں  صَرف کیا۔(3،4)اس کے مال کے بارے میں  کہ کہاں  سے مال کمایا اور کہاں  پر خرچ کیا۔(5) اس کے علم کے بارے میں  کہ ا س نے اپنے علم پر کہاں  تک عمل کیا۔( ترمذی، کتاب صفۃ القیامۃ والرقائق والورع، باب فی القیامۃ، ۴/۱۸۸، الحدیث: ۲۴۲۴)
(2)…حضرت شداد بن اوس رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُ سے روایت ہے،حضور پُر نور صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہ وَ سَلَّمَ نے ارشاد فرمایا: ’’جس نے دکھاوے کے لئے روزہ رکھا تو اس نے شرک کیا،جس نے دکھاوے کے لئے نماز پڑھی تو اس نے شرک کیا اور جس نے ریا کاری کرتے ہوئے صدقہ کیا تو اس نے شرک کیا۔( شعب الایمان، الخامس والاربعون من شعب الایمان... الخ، ۵/۳۳۷، الحدیث: ۶۸۴۴)
	اللّٰہ تعالیٰ ایسے لوگوں  کے حال پر رحم فرمائے اور انہیں  اپنی بگڑی عادتیں  اور خراب حالات درست کرنے کی توفیق عطا فرمائے،اٰمین۔
اَلَمْ نَجْعَلْ لَّهٗ عَیْنَیْنِۙ(۸) وَ لِسَانًا وَّ شَفَتَیْنِۙ(۹) وَ هَدَیْنٰهُ النَّجْدَیْنِۚ(۱۰)
ترجمۂکنزالایمان: کیا ہم نے اس کی دو آنکھیں  نہ بنائیں ۔اور زبان اور دو ہونٹ۔اور اسے دو اُبھری چیزوں  کی راہ بتائی۔
ترجمۂکنزُالعِرفان: کیا ہم نے اس کی دو آنکھیں  نہ بنائیں ۔اور ایک زبان اور دو ہونٹ۔اورہم نے اسے دو راستے دکھائے۔
{اَلَمْ نَجْعَلْ لَّهٗ عَیْنَیْنِ: کیا ہم نے اس کی دو آنکھیں  نہ بنائیں ۔} یہاں  سے اللّٰہ تعالیٰ نے اپنی چندنعمتوں  کا ذکر فرمایا ہے تاکہ اس کافرکو عبرت حاصل کرنے کا موقع ملے،چنانچہ اس آیت اور اس کے بعد والی دو آیات کا خلاصہ یہ ہے کہ کیا ہم نے اس کافر کی دو آنکھیں  نہ بنائیں  جن سے وہ دیکھتا ہے اور کیاہم نے اسے زبان نہ دی جس سے وہ بولتا ہے اور اپنے دِل کی بات بیان میں  لاتا ہے اور کیا ہم نے اسے دو ہونٹ نہ دئیے جن سے وہ اپنے منہ کو بند کرتا ہے اور بات کرنے ، کھانے پینے اورپھونکنے میں  اُن سے کام لیتا ہے اور کیا ہم نے اسے ماں  کے دودھ سے بھرے پستانوں  کی