کیسا بنایا گیا ہے۔
اونٹ میں اللّٰہ تعالیٰ کی قدرت کے عجائبات:
اونٹ قدرت کی عجیب صنعت ہے اوراس میں چند چیزیں بہت عجیب ہیں ،
(1)… جانور زینت کے لئے پالے جاتے ہیں ، یا کھیتی باڑی کے لئے، یا بوجھ لادنے، یا سواری کے لئے، یا دودھ یا گوشت کے لئے، اونٹ میں یہ ساری باتیں موجود ہیں ۔
(2)… یہ ریت کا جہاز ہے اور یہ کانٹے اور معمولی چیزوں کو کھا کر گزارہ کر لیتا ہے اوردس پندرہ دن بغیر کھانے پانی کے نکال لیتا ہے۔
(3)… اونٹ میں اطاعت اور عشق کمال درجے کا ہے، چنانچہ ایک بچہ اس کو جہاں چاہے لے جائے اور حُدی کے اَشعار سن کر ایسی مستی میں آتاہے کہ طاقت سے زیادہ بوجھااٹھا کر بہت زیادہ راستہ طے کر لیتا ہے ۔( خازن، الغاشیۃ، تحت الآیۃ: ۱۷، ۴/۳۷۳، ملتقطاً)
وَ اِلَى السَّمَآءِ كَیْفَ رُفِعَتْٙ(۱۸) وَ اِلَى الْجِبَالِ كَیْفَ نُصِبَتْٙ(۱۹)
ترجمۂکنزالایمان: اور آسمان کو کیسا اونچا کیا گیا۔ اور پہاڑوں کو کیسے قائم کئے گئے ۔
ترجمۂکنزُالعِرفان: اور آسمان کو، کیسا اونچا کیا گیاہے۔ اور پہاڑوں کو، کیسے قائم کیا گیا ہے ۔
{وَ اِلَى السَّمَآءِ: اور آسمان کو۔} یعنی کیا کفارِ مکہ نے آسمان کو اس طور پر نہیں دیکھا جس کا وہ دن رات مشاہدہ کرتے ہیں کہ وہ ستونوں اور کسی سہارے کے بغیر کیسا اونچا کیا گیا ہے ۔( روح البیان، الغاشیۃ، تحت الآیۃ: ۱۸، ۱۰/۴۱۷)
{وَ اِلَى الْجِبَالِ كَیْفَ نُصِبَتْ: اور پہاڑوں کو، کیسے قائم کیا گیا ہے۔} یعنی کیا کافروں نے ان پہاڑوں کو نہیں دیکھا جنہیں زمین میں نَصب کردیا گیا کہ نہ وہ ہوا سے اڑتے ہیں اور نہ زلزلہ سے گرتے ہیں بلکہ زمین کیلئے سہارا اور اس کیلئے میخوں کے قائم مقام ہیں ۔نیز انسانوں کیلئے ہزارہا فوائد پر مشتمل ہیں چنانچہ ان میں سے لعل، ہیرے، مَعدنیات،