Brailvi Books

صراط الجنان جلددہم
653 - 881
چشمے دریا وغیرہ ہزار ہا قسم کی چیزیں  نکلتی ہیں ۔ 
روحانی پہاڑ:
	صوفیاء ِکرام فرماتے ہیں  کہ اللّٰہ تعالیٰ کے اولیاء رَحْمَۃُاللّٰہِ تَعَالٰی عَلَیْہِمْ روحانی پہاڑ ہیں  جو کبھی راہِ حق سے نہیں  بھٹکتے، اپنے معتقدین کو قائم رکھتے ہیں ، ایمان و عرفان کے سر چشمے ہیں ، اَسرارِ اِلٰہیہ کے خزانے اِن سے برآمد ہوتے ہیں  جن کا سلسلہ تا قیامت قائم رہے گا۔
وَ اِلَى الْاَرْضِ كَیْفَ سُطِحَتْٙ(۲۰)
ترجمۂکنزالایمان: اور زمین کو کیسے بچھائی گئی۔
ترجمۂکنزُالعِرفان: اور زمین کو، کیسے بچھائی گئی ہے۔
{وَ اِلَى الْاَرْضِ كَیْفَ سُطِحَتْ: اور زمین کو، کیسے بچھائی گئی ہے۔} یعنی جس زمین پر کافر چلتے پھرتے ہیں  ،کیا اس کی طرف انہوں  نے یوں  نہیں  دیکھا کہ یہ کیسے پانی پر بچھائی گئی ہے ۔اگر یہ انصاف کی نگاہ سے ان شاہکاروں  کو دیکھتے تو اللّٰہ تعالیٰ کی قدرت کا انکار کرنے کی طرف کوئی راہ نہ پاتے ۔
	یاد رہے کہ اگرزمین کی ساخت اور اس کے فوائد و اَسرارلکھنے بیٹھیں  تو شاید ہزاروں  کتابوں  میں  بھی نہ سماسکیں ۔ اسی ایک زمین کے متعلق جدید علوم کی تعداد بھی سینکڑوں  میں  ہے جیسے علمِ جغرافیہ اور علمِ اَرضیات کی مختلف شاخیں ۔ بظاہر ساری زمین یکساں  ہے مگر اس میں  بے حد تَنَوُّع ہے ۔پاک و ہند کی سرزمین اور طرح کی ہے اور عرب کی سرزمین اور طرح کی ۔ کہیں  سے سونا نکلتا ہے، کہیں  سے تیل اور کہیں  سے دیگر دھاتیں ۔ ایسے ہی انسان بظاہر یکساں  ہیں مگر در حقیقت بہت مختلف ہیں ، کسی دل سے گندگی نکلتی ہے اور کسی سے معرفت ِالٰہی کے چشمے پھوٹتے ہیں ۔
فَذَكِّرْ۫ؕ-اِنَّمَاۤ اَنْتَ مُذَكِّرٌؕ(۲۱)