Brailvi Books

صراط الجنان جلددہم
643 - 881
اِلَیْكَ وَ لَا تَبْغِ الْفَسَادَ فِی الْاَرْضِؕ-اِنَّ اللّٰهَ لَا یُحِبُّ الْمُفْسِدِیْنَ‘‘(قصص:۷۷)
بھول اور احسان کر جیسا اللّٰہنے تجھ پر احسان کیا اور زمینمیں  فساد نہ کر، بے شک اللّٰہ فسادیوں  کو پسند نہیں  کرتا۔
	اللّٰہ تعالیٰ ہمیں  دنیا کی فانی نعمتوں  اور بہت جلد ختم ہو جانے والی لذتوں  میں  کھونے سے محفوظ فرمائے اور ہمیں  اپنی آخرت کی فکر کرنے اور اسے بہتر بنانے کے لئے خوب کوشش کرنے کی توفیق عطا فرمائے ،اٰمین۔
{وَ الْاٰخِرَةُ خَیْرٌ وَّ اَبْقٰى: اور آخرت بہتر اور باقی رہنے والی ہے۔} آخرت کی زندگی دنیا کی زندگی سے بہتر ہے کہ وہاں  کی نعمتیں  ہر اعتبار سے دنیا کی نعمتوں  سے افضل ہیں  اور ان کے حصول میں  کوئی تکلیف و مشقت نہ ہوگی اور استعمال میں  کوئی بیماری وغیرہ نہ ہوگی اور باقی رہنے والی اس طرح ہیں  کہ کبھی فنا نہ ہوں گی۔