Brailvi Books

صراط الجنان جلددہم
628 - 881
کرنے کی حکمت بیان کی گئی ہے، جیسے ایک مقام پر ارشاد فرمایا: ’’وَ مِنْ كُلِّ شَیْءٍ خَلَقْنَا زَوْجَیْنِ لَعَلَّكُمْ تَذَكَّرُوْنَ‘‘(ذاریات:۴۹)
ترجمۂکنزُالعِرفان: اور ہم نے ہر چیز کی دو قسمیں  بنائیں تا کہ تم نصیحت حاصل کرو۔
	اور ارشاد فرمایا: ’’اَللّٰهُ الَّذِیْ خَلَقَ سَبْعَ سَمٰوٰتٍ وَّ مِنَ الْاَرْضِ مِثْلَهُنَّؕ-یَتَنَزَّلُ الْاَمْرُ بَیْنَهُنَّ لِتَعْلَمُوْۤا اَنَّ اللّٰهَ عَلٰى كُلِّ شَیْءٍ قَدِیْرٌ ﳔ وَّ اَنَّ اللّٰهَ قَدْ اَحَاطَ بِكُلِّ شَیْءٍ عِلْمًا‘‘(طلاق:۱۲)
ترجمۂکنزُالعِرفان: اللّٰہ وہی ہے جس نے سات آسمان  بنائے اور انہی کے برابر زمینیں ۔ حکم ان کے درمیان اترتا ہے تاکہ تم جان لو کہ اللّٰہ ہر شے پر خوب قادرہے اور یہ کہ اللّٰہ کا علم ہر چیز کو گھیرے ہوئے ہے۔
	اور ارشاد فرمایا: ’’اَلَّذِیْ خَلَقَ الْمَوْتَ وَ الْحَیٰوةَ لِیَبْلُوَكُمْ اَیُّكُمْ اَحْسَنُ عَمَلًا‘‘(ملک:۲)
ترجمۂکنزُالعِرفان: وہ جس نے موت اور زندگی کو پیداکیا تاکہ تمہاری آزمائش کرے کہ تم میں  کون زیادہ اچھے عمل کرنے والا ہے۔
وَ الَّذِیْ قَدَّرَ فَهَدٰىﭪ(۳)
ترجمۂکنزالایمان: اور جس نے اندازہ پر رکھ کر راہ دی۔
ترجمۂکنزُالعِرفان: اور جس نے اندازے پر رکھا پھر راہ دکھائی۔
{وَ الَّذِیْ قَدَّرَ فَهَدٰى: اور جس نے اندازے پر رکھا پھر راہ دکھائی۔} اس آیت کا ایک معنی یہ ہے کہ اس رب عَزَّوَجَلَّ