Brailvi Books

صراط الجنان جلددہم
627 - 881
ترجمۂکنزالایمان: جس نے بناکر ٹھیک کیا۔
ترجمۂکنزُالعِرفان: جس نے پیدا کرکے ٹھیک بنایا۔
{اَلَّذِیْ خَلَقَ فَسَوّٰى: جس نے پیدا کرکے ٹھیک بنایا۔} یعنی اپنے اس رب عَزَّوَجَلَّ کی پاکی بیان کرو جس نے ہر چیز کی پیدائش ایسی مناسب فرمائی جو پیدا کرنے والے کے علم و حکمت پر دلالت کرتی ہے۔( مدارک، الاعلی، تحت الآیۃ: ۲، ص۱۳۴۰)
آیت ’’اَلَّذِیْ خَلَقَ فَسَوّٰى‘‘ سے حاصل ہونے والی معلومات:
	اس سے دو باتیں  معلوم ہوئیں :
(1)…چھوٹی بڑی ہر چیز کو اللّٰہ تعالیٰ نے پیدا کیا ہے۔ اپنی اس شان کو بیان کرتے ہوئے ایک اور مقام پر اللّٰہ تعالیٰ ارشاد فرماتا ہے: ’’وَ خَلَقَ كُلَّ شَیْءٍۚ-وَ هُوَ بِكُلِّ شَیْءٍ عَلِیْمٌ‘‘(انعام:۱۰۱)
ترجمۂکنزُالعِرفان: اور اس نے ہر شے کو پیدا کیا ہے اوروہ ہرشے کو جاننے والا ہے۔
	اور ارشاد فرمایا: ’’اللّٰهُ خَالِقُ كُلِّ شَیْءٍ وَّ هُوَ الْوَاحِدُ الْقَهَّارُ‘‘(رعد:۱۶)
ترجمۂکنزُالعِرفان: اللّٰہ ہر شے کا خالق ہے اور وہ اکیلاسب پر غالب ہے۔
	 اور ارشاد فرمایا: ’’وَ خَلَقَ كُلَّ شَیْءٍ فَقَدَّرَهٗ تَقْدِیْرًا‘‘(فرقان:۲)
ترجمۂکنزُالعِرفان: اوراس نے ہر چیز کوپیدا فرمایاپھر اسے ٹھیک اندازے پر رکھا۔
(2)… ہر چیز کو پیدا فرمانے میں  کوئی نہ کوئی حکمت ضرور ہے۔قرآن پاک میں  کئی مقامات پر مختلف چیزوں  کو پیدا