اور حضرت انس رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُ سے روایت، رسولِ اکرم ،نُورِ مُجَسَّم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہ وَ سَلَّمَ نے ارشاد فرمایا:’’جس نے کسی ظالم کی اس کے ظلم پر مدد کی وہ قیامت کے دن اس حال میں آئے گا کہ اس کی پیشانی پر لکھا ہو گا یہ اللّٰہ عَزَّوَجَلَّ کی رحمت سے مایوس ہے۔ (مسند الفردوس، باب المیم، ۳/۵۸۳، الحدیث: ۵۸۲۳)
اور حضرت علی المرتضیٰ کَرَّمَ اللّٰہُ تَعَالٰی وَجْہَہُ الْکَرِیْم سے روایت ہے، سرورِ کائنات صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہ وَ سَلَّمَ نے ارشاد فرمایا:’’مظلوم کی بد دعا سے بچو کیونکہ وہ اللّٰہ تعالیٰ سے اپنا حق مانگتا ہے اور اللّٰہ تعالیٰ کسی حقدار کو اس کے حق سے منع نہیں کرتا۔( کنز العمال ، کتاب الاخلاق ، قسم الاقوال ، الباب الثانی فی الاخلاق و الافعال المذمومۃ ، الفصل الثانی ، ۲/۲۰۰، الجزء الثالث، الحدیث: ۷۵۹۴)
اللّٰہ تعالیٰ ظالموں کو اپنے ظلم سے باز آنے کی توفیق عطا فرمائے اور ہمیں ظالموں کے ظلم اور شریروں کے شر سے محفوظ فرمائے،اٰمین۔
اِنَّهٗ هُوَ یُبْدِئُ وَ یُعِیْدُۚ(۱۳) وَ هُوَ الْغَفُوْرُ الْوَدُوْدُۙ(۱۴) ذُو الْعَرْشِ الْمَجِیْدُۙ(۱۵) فَعَّالٌ لِّمَا یُرِیْدُؕ(۱۶)
ترجمۂکنزالایمان: بے شک وہ پہلے کرے اور پھر کرے ۔اور وہی ہے بخشنے والا اپنے نیک بندوں پر پیارا ۔عرش کا مالک عزت والا۔ہمیشہ جو چاہے کر لینے والا۔
ترجمۂکنزُالعِرفان: بیشک وہی پہلے پیدا کرتا ہے اور وہی دوبارہ پیدا کرے گا ۔اور وہی بہت بخشنے والاہے، نہایت محبت فرمانے والا ہے۔عرش کا مالک، بڑی عظمت والا ہے۔ (ہمیشہ) جو چاہے کرنے والا ہے ۔
{اِنَّهٗ هُوَ یُبْدِئُ: بیشک وہی پہلے پیدا کرتا ہے۔} یعنی بے شک اللّٰہ تعالیٰ بندوں کوپہلے دنیا میں پیدا کرتا ہے پھران کی موت کے بعد قیامت کے دن انہیں دوبارہ زندہ کرے گا تاکہ انہیں ان کے اعمال کی جزا دے اور جو پہلی بار پیدا کرنے