Brailvi Books

صراط الجنان جلددہم
608 - 881
عمل پر غور کرنا چاہئے جو کفار کی خوشی کے لئے ان کی مذہبی تقریبات منعقد کرتے یا ان میں  شرکت کرتے ہیں  ،کفار کی خوشی کے لئے اسلام کے احکامات پر عمل کرنا چھوڑتے ہیں  اور کفار کی خوشی کے لئے مسلمانوں  کو اَذِیَّتیں  دیتے ہیں ۔
اِنَّ الَّذِیْنَ فَتَنُوا الْمُؤْمِنِیْنَ وَ الْمُؤْمِنٰتِ ثُمَّ لَمْ یَتُوْبُوْا فَلَهُمْ عَذَابُ جَهَنَّمَ وَ لَهُمْ عَذَابُ الْحَرِیْقِؕ(۱۰) اِنَّ الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا وَ عَمِلُوا الصّٰلِحٰتِ لَهُمْ جَنّٰتٌ تَجْرِیْ مِنْ تَحْتِهَا الْاَنْهٰرُ ﲜ ذٰلِكَ الْفَوْزُ الْكَبِیْرُؕ(۱۱)
ترجمۂکنزالایمان: بے شک جنھو ں  نے ایذا دی مسلمان مردوں  اور مسلمان عورتوں  کو پھر تو بہ نہ کی ان کے لیے جہنم کا عذاب ہے اور ان کے لیے آگ کا عذاب ۔ بے شک جو ایما ن لائے اور اچھے کام کئے ان کے لیے باغ ہیں  جن کے نیچے نہریں  رواں  یہی بڑی کامیابی ہے ۔
ترجمۂکنزُالعِرفان: بے شک جنہو ں  نے مسلمان مردوں  اور مسلمان عورتوں  کوآزمائش میں  مبتلا کیا پھر تو بہ نہ کی ان کے لئے جہنم کا عذاب ہے اور ان کے لئے آگ کا عذاب ہے۔بے شک جو ایما ن لائے اور انہوں  نے اچھے کام کئے ان کے لئے ایسے باغ ہیں  جن کے نیچے نہریں  رواں  ہیں ،یہی بڑی کامیابی ہے۔
{اِنَّ الَّذِیْنَ فَتَنُوا الْمُؤْمِنِیْنَ وَ الْمُؤْمِنٰتِ: بے شک جنہو ں  نے مسلمان مردوں  اور مسلمان عورتوں  کوآزمائش میں  مبتلا کیا۔} اس آیت کی ایک تفسیر یہ ہے کہ بے شک وہ لوگ جنہوں  نے مسلمان مردوں  اور مسلمان عورتوں  کو آگ میں  جلا کرآزمائش میں  مبتلا کیا ،پھراس سے تو بہ نہ کی اور اپنے کفر سے باز نہ آئے تو ان کے لئے ان کے کفر کے بدلے آخرت میں  جہنم کا عذاب ہے اور ان کے لئے دنیا میں  آگ کا عذاب ہے کہ اسی آگ نے انہیں  جلا ڈالا اور یہ مسلمانوں  کو آگ میں  ڈالنے کابدلہ ہے ۔دوسری تفسیر یہ ہے کہ بے شک وہ لوگ جنہو ں  نے مسلمان مردوں  اور مسلمان عورتوں  کو اَذِیَّتیں