Brailvi Books

صراط الجنان جلددہم
602 - 881
قُعُوْدٌۙ(۶) وَّ هُمْ عَلٰى مَا یَفْعَلُوْنَ بِالْمُؤْمِنِیْنَ شُهُوْدٌؕ(۷)
ترجمۂکنزالایمان: کھائی والوں  پر لعنت ہو۔وہ اس بھڑکتی آ گ والے۔جب وہ اس کے کناروں  پر بیٹھے تھے ۔ اور وہ خود گواہ ہیں  جو کچھ مسلما نوں  کے ساتھ کر رہے تھے ۔
ترجمۂکنزُالعِرفان: کھائی والوں  پر لعنت ہو۔بھڑکتی آ گ والے۔جب وہ اس کے کناروں  پر بیٹھے ہوئے تھے۔ اور وہ خود اس پر گواہ ہیں  جووہ مسلما نوں  کے ساتھ کر رہے تھے۔
{قُتِلَ اَصْحٰبُ الْاُخْدُوْدِ: کھائی والوں  پر لعنت ہو۔} اس سے اوپر والی آیات میں  اللّٰہ تعالیٰ نے آسمان،قیامت کے دن،جمعہ اور عرفہ کے دن کی قَسمیں  ارشاد فرما کراس آیت اور ا س کے بعد والی تین آیات میں  فرمایا کہ کفارِ قریش بھی اسی طرح ملعون ہیں  جس طرح بھڑکتی آ گ والی کھائی والوں  پر اس وقت لعنت کی گئی جب وہ اس کھائی کے کناروں  پر کرسیاں  بچھائے بیٹھے ہوئے تھے اور مسلمانوں  کو آگ میں  ڈال رہے تھے اورشاہی لوگ بادشاہ کے پاس آکر ایک دوسرے کے لئے گواہی دیتے تھے کہ انہوں  نے حکم کی تعمیل کرنے میں  کوتاہی نہیں  کی اورایمانداروں  کو آگ میں  ڈال دیا۔( مدارک، البروج، تحت الآیۃ: ۴-۷، ص۱۳۳۵-۱۳۳۶)
کھائی والوں  کا واقعہ:ـ
	یہاں  کھائی والوں  کاجو واقعہ ذکر کیا گیا ا س کے بارے میں حضرت صہیب رومی رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُ سے روایت ہے،نبی کریم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہ وَ سَلَّمَ نے ارشاد فرمایا’’تم سے پہلے زمانے میں  ایک بادشاہ تھا اور اس کا ایک جادو گر تھا، جب وہ جادوگر بوڑھا ہو گیا تو اس نے بادشاہ سے کہا :اب میں  بوڑھا ہو گیا ہوں ،آپ میرے پاس ایک لڑکا بھیج دیں تاکہ میں  اسے جادو سکھادوں  ۔بادشاہ نے ا س کے پاس جادو سیکھنے کے لئے ایک لڑکابھیج دیا،وہ لڑکا جس راستے سے گزر کرجادو گر کے پاس جاتا اس راستے میں  ایک راہب رہتا تھا،وہ لڑکا (روزانہ) اس راہب کے پاس بیٹھ کر اس کی باتیں  سننے لگا اوراُس راہب کا کلام اِس لڑکے کے دل میں  اترتاجا رہا تھا ۔جب وہ لڑکا جادو گر کے پاس پہنچتا تو (دیر سے