Brailvi Books

صراط الجنان جلددہم
601 - 881
سے بڑا ہے، اس میں  پانچ خصلتیں  ہیں ۔ (1) اللّٰہ تعالیٰ نے اسی دن میں  حضرت آدم عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام کو پیدا کیا۔ (2) اور اسی دن میں زمین پر انہیں  اتارا۔ (3) اور اسی دن میں  انہیں  وفات دی۔ (4) اور اس دن میں  ایک گھڑی ایسی ہے کہ بندہ اس وقت جس چیز کا سوال کرے اللّٰہ تعالیٰ اسے دے گا، جب تک حرام کا سوال نہ کرے۔ (5) اور اسی دن میں  قیامت قائم ہوگی، کوئی مُقَرّب فرشتہ ، آسمان ، زمین ، ہوا ، پہاڑ اور دریا ایسا نہیں  ہے کہ وہ جمعہ کے دن سے ڈرتے نہ ہوں۔( ابن ماجہ، کتاب اقامۃ الصلاۃ والسنۃ فیہا، باب فی فضل الجمعۃ، ۲/۸، الحدیث: ۱۰۸۴)
(3)…حضرت انس بن مالک رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُ سے روایت ہے، حضور پُر نور صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہ وَ سَلَّمَ نے ارشاد فرمایا’’جمعہ کے دن اور رات میں  چوبیس گھنٹے ہیں  اورکوئی گھنٹہ ایسا نہیں  جس میں  اللّٰہ تعالیٰ جہنم سے چھ لاکھ ایسے افراد کو آزاد نہ کرتا ہو جن پر جہنم واجب ہوگیا تھا۔( مسند ابو یعلی، مسند انس بن مالک، ثابت البنانی عن انس، ۳/۲۳۵، الحدیث: ۳۴۷۱)
(4)… حضرت عبداللّٰہ بن عمرو رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُمَا سے روایت ہے،حضورِ اَقدس صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہ وَ سَلَّمَ نے ارشاد فرمایا: ’’جو مسلمان جمعہ کے دن یا جمعہ کی رات میں  مرے گا، اللّٰہ تعالیٰ اسے فتنۂ قبر سے بچالے گا۔( ترمذی، کتاب الجنائز، باب ما جاء فیمن مات یوم الجمعۃ، ۲/۳۳۹، الحدیث: ۱۰۷۶)
(5)… اُمُّ المؤمنین حضرت عائشہ صدیقہ رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی  عَنْہَا سے روایت ہے، رسولُ اللّٰہ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہ وَ سَلَّمَ نے ارشاد فرمایا: ’’عرفہ سے زیادہ کسی دن میں  اللّٰہ تعالیٰ اپنے بندوں  کو جہنم سے آزاد نہیں  کرتا پھر ان کے ساتھ ملائکہ پر مُباہات فرماتا ہے۔( مسلم، کتاب الحج، باب فی فضل الحج والعمرۃ ویوم عرفۃ، ص۷۰۳، الحدیث: ۴۳۶(۱۳۴۸))
(6)…حضرت ابو قتادہ رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُ سے روایت ہے، رسولُ اللّٰہ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہ وَ سَلَّمَ نے ارشاد فرمایا: ’’مجھے اللّٰہ عَزَّوَجَلَّ پر گمان ہے کہ عرفہ کا روزہ ایک سال پہلے اور ایک سال بعد کے گناہ مٹادیتا ہے۔( مسلم، کتاب الصیام، باب استحباب ثلاثۃ ایام من کل شہر... الخ، ص۵۸۹، الحدیث: ۱۹۶(۱۱۶۲))
قُتِلَ اَصْحٰبُ الْاُخْدُوْدِۙ(۴) النَّارِ ذَاتِ الْوَقُوْدِۙ(۵) اِذْ هُمْ عَلَیْهَا