جماعت کامیاب ہے۔
ترجمۂکنزُالعِرفان: تم ایسے لوگوں کو نہیں پاؤ گے جو اللّٰہ اورآخرت کے دن پرایمان رکھتے ہوں کہ وہ ان لوگوں سے دوستی کریں جنہوں نے اللّٰہ اور اس کے رسول سے مخالفت کی اگرچہ وہ ان کے باپ یا ان کے بیٹے یا ان کے بھائی یا ان کے خاندان والے ہوں ۔ یہ وہ لوگ ہیں جن کے دلوں میں اللّٰہ نے ایمان نقش فرما دیا اور اپنی طرف کی روح سے ان کی مدد کی اور وہ انہیں اُن باغوں میں داخل فرمائے گا جن کے نیچے نہریں بہتی ہیں ان میں ہمیشہ رہیں گے، اللّٰہ ان سے راضی ہوا اور وہ اللّٰہ سے راضی ہوئے ،یہ اللّٰہ کی جماعت ہے، سن لو! اللّٰہ کی جماعت ہی کامیاب ہے۔
{لَا تَجِدُ قَوْمًا یُّؤْمِنُوْنَ بِاللّٰهِ وَ الْیَوْمِ الْاٰخِرِ: تم ایسے لوگوں کو نہیں پاؤ گے جو اللّٰہ اورآخرت کے دن پرایمان رکھتے ہوں ۔} کافروں سے دوستی کرنے کے بارے میں منافقوں کا حال بیان کرنے کے بعد یہاں سے مخلص ایمان والوں کا حال بیان کیا جا رہا ہے کہ اے پیارے حبیب! صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ ، جو لوگ اللّٰہ تعالیٰ اور آخرت کے دن پر سچا ایمان رکھتے ہیں آپ انہیں ایسا نہیں پائیں گے کہ وہ ان لوگوں سے دوستی کریں جنہوں نے اللّٰہ تعالیٰ اور اس کے رسول صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ سے مخالفت کی،یعنی ان سے یہ ہوہی نہیں سکتا اور ان کی یہ شان ہی نہیں اوران کا ایمان اس کو گوارا ہی نہیں کرتا کہ خدا اور رسول کے دشمن سے دوستی کرے اگرچہ وہ ان کے باپ یا بیٹے یا بھائی یا خاندان والے ہوں ۔ یہ وہ لوگ ہیں جن کے دلوں میں اللّٰہ تعالیٰ نے ایمان نقش فرمادیا ہے اور اپنی طرف کی روح سے ان کی مدد کی اور وہ انہیں اُن باغوں میں داخل فرمائے گا جن کے نیچے نہریں بہتی ہیں ،ان میں ہمیشہ رہیں گے، اللّٰہ تعالیٰ ان کے ایمان، اخلاص اور طاعت کے سبب ان سے راضی ہوا اور وہ اللّٰہ تعالیٰ کی رحمت اور ا س کے کرم سے راضی ہوئے، یہ اللّٰہ تعالیٰ کی جماعت ہے، سن لو! اللّٰہ تعالیٰ کی جماعت ہی کامیاب ہے کہ یہ جہنم کے عذاب سے محفوظ رہیں گے اور جنت کی عظیم الشّان دائمی نعمتیں ہمیشہ کے لئے پائیں گے ۔
مسلمان اللّٰہ تعالیٰ اور ا س کے حبیب صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کے گستاخوں سے دوستی نہیں کر سکتا:
اس آیت سے معلوم ہوا کہ بددینوں ، بدمذہبوں ،اللّٰہ تعالیٰ اور اس کے رسول کی شان میں گستاخی اور بے ادبی کرنے والوں سے قلبی محبت ، دوستی اور میل جول جائز نہیں اور یہ بھی معلوم ہواکہ کافروں سے دوستی کرنا مسلمان کی شان