Brailvi Books

صراط الجنان جلددہم
57 - 881
{كَتَبَ اللّٰهُ: اللّٰہ لکھ چکا ہے۔}یعنی اللّٰہ تعالیٰ لوحِ محفوظ میں  لکھ چکا ہے کہ ضرور میں  غالب آؤں  گا اور میرے رسول غالب آئیں  گے ،بیشک اللّٰہ تعالیٰ قوت والا ہے ،اسے کوئی اس کے ارادے سے منع نہیں  کر سکتا، عزت والا اور غلبے والا ہے،کوئی اسے مغلوب نہیں  کر سکتا۔یاد رہے کہ یہاں  آیت میں  رسولوں  عَلَیْہِ  الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام کے غالب آنے سے مراد دلیل اور حجت کے ساتھ ،یا تلوار کے ساتھ غالب آنا مراد ہے۔( مدارک، المجادلۃ، تحت الآیۃ: ۲۱، ص۱۲۲۱)دلیل و حجت کے ساتھ تو سبھی غالب تھے البتہ بہت ساروں  کو تلوار کے ساتھ بھی غلبہ عطا کیا گیا۔
لَا تَجِدُ قَوْمًا یُّؤْمِنُوْنَ بِاللّٰهِ وَ الْیَوْمِ الْاٰخِرِ یُوَآدُّوْنَ مَنْ حَآدَّ اللّٰهَ وَ رَسُوْلَهٗ وَ لَوْ كَانُوْۤا اٰبَآءَهُمْ اَوْ اَبْنَآءَهُمْ اَوْ اِخْوَانَهُمْ اَوْ عَشِیْرَتَهُمْؕ-اُولٰٓىٕكَ كَتَبَ فِیْ قُلُوْبِهِمُ الْاِیْمَانَ وَ اَیَّدَهُمْ بِرُوْحٍ مِّنْهُؕ-وَ یُدْخِلُهُمْ جَنّٰتٍ تَجْرِیْ مِنْ تَحْتِهَا الْاَنْهٰرُ خٰلِدِیْنَ فِیْهَاؕ-رَضِیَ اللّٰهُ عَنْهُمْ وَ رَضُوْا عَنْهُؕ-اُولٰٓىٕكَ حِزْبُ اللّٰهِؕ-اَلَاۤ اِنَّ حِزْبَ اللّٰهِ هُمُ الْمُفْلِحُوْنَ۠(۲۲)
ترجمۂکنزالایمان: تم نہ پاؤ گے ان لوگوں  کو جو یقین رکھتے ہیں  اللّٰہ اور پچھلے دن پر کہ دوستی کریں  ان سے جنہوں  نے اللّٰہ اور اس کے رسول سے مخالفت کی اگرچہ وہ اُن کے باپ یا بیٹے یا بھائی یا کنبے والے ہوں  یہ ہیں  جن کے دلوں  میں  اللّٰہ نے ایمان نقش فرمادیا اور اپنی طرف کی روح سے اُن کی مدد کی اور انہیں  باغوں  میں  لے جائے گا جن کے نیچے نہریں  بہیں  اُن میں  ہمیشہ رہیں  اللّٰہ ان سے راضی اور وہ اللّٰہ سے راضی یہ اللّٰہ کی جماعت ہے سنتا ہے اللّٰہ ہی کی