Brailvi Books

صراط الجنان جلددہم
569 - 881
سورۂ مُطَفِّفِینْ
سورۂ مُطَفِّفِینْ کا تعارف
مقامِ نزول:
	سورۂ مُطَفِّفِین کے بارے میں  مفسرین کا ایک قول یہ ہے کہ یہ سورت مکیہ ہے اور ایک قول یہ ہے کہ مدنیہ ہے اور ایک قول یہ ہے کہ یہ سورت ہجرت کے زمانے میں  مکہ مکرمہ اور مدینہ طیبہ کے درمیان نازل ہوئی۔( خازن، تفسیر سورۃ المطفّفین، ۴/۳۵۹)
رکوع اور آیات کی تعداد:
 	اس سورت میں  1رکوع ،36آیتیں  ہیں ۔
’’مُطَفِّفِیْنَ‘‘نام رکھنے کی وجہ :
	مُطَفِّفِیْنَ کا معنی ہے ناپ تول میں  کمی کرنے والے،اور اس سورت کی پہلی آیت میں  یہ لفظ موجود ہے، اسی مناسبت سے اسے ’’سورۂ مُطَفِّفِیْنَ‘‘ کہتے ہیں ۔
سورۂ مُطَفِّفِیْنَکے مضامین:
	اس سورت کا مرکزی مضمون یہ ہے کہ اس میں  اسلام کے بنیادی عقائد بیان کئے گئے اور ناپ تول میں  کمی کرنے والوں  کی مذمت فرمائی گئی ہے اور اس میں  یہ مضامین بیان ہوئے ہیں 
(1)…اس سورت کی ابتداء میں  ناپ تول میں  کمی کرنے کے بارے میں  شدید وعید بیان کی گئی ۔
(2)… یہ بتایا گیا کہ کافروں  کا اعمال نامہ سب سے نیچی جگہ سِجِّین میں  لکھا ہوا ہے اور جس دن وہ اعمال نامہ نکالا جائے گا تو ا س دن قیامت کے منکروں  کے لئے خرابی ہے۔نیز یہ بتایاگیا کہ قیامت کے دن کو وہی جھٹلاتا ہے جو سرکش اور گناہگار ہے۔
(3)…جو کافر قرآن مجید کو سابقہ لوگوں  کی کہانیوں  پر مشتمل کتاب کہتے تھے ان کا رد کیا گیا اور یہ بتایا گیا کہ جس طرح