Brailvi Books

صراط الجنان جلددہم
554 - 881
بارگاہِ رب قدیر عَزَّوَجَلَّ میں  مقامِ حبیب صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہ وَ سَلَّمَ:
	اب یہاں  اللّٰہ تعالیٰ کی بارگاہ میں  اس کے حبیب صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہ وَ سَلَّمَ کی عزت،مقام اور مرتبے کے بے شمار پہلوؤں  میں  سے 5 پہلو ملاحظہ ہوں ۔
 (1)…اللّٰہ تعالیٰ نے قرآن پاک میں  جہاں  بھی اپنے حبیب صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہ وَ سَلَّمَ سے خطاب کیا توحضورِ اَقدس صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہ وَ سَلَّمَ کے نام سے نہیں  بلکہ اَوصاف اور اَلقاب سے یاد کیا۔
(2)…اللّٰہ تعالیٰ نے قرآنِ پاک میں  کئی مقامات پر مدینہ منورہ کے یہودیوں  اور مکہ مکرمہ کے مشرکین کی اس جاہلانہ گفتگو کا رد کرنے کے لئے اسے نقل کیا جو وہ اللّٰہ تعالیٰ کے حبیب صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہ وَ سَلَّمَ کے بارے میں  کرتے تھے لیکن ان گستاخوں  کی اس بے اَدبانہ ندا کا کہ نام لے کر حضور کو پکارتے اسے نقل کرنے کے طور پر بھی ذکر نہ کیا ، ہاں  جہاں  انہوں  نے وصف ِکریم سے ندا کی تھی اگرچہ ان کے گمان میں  مذاق اڑانے کے طور پر تھی اسے قرآنِ کریم میں  نقل کیا گیا۔
 (3)…اللّٰہ تعالیٰ نے قرآن پاک میں  اپنے حبیب صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہ وَ سَلَّمَ کے شہر کی قسم ،ان کی باتوں  کی قسم، ان کے زمانے کی قسم اور ان کی جان کی قسم بیان فرمائی۔یہ وہ مقام ہے جو اللّٰہ تعالیٰ کی بارگاہ میں  آپ کے سوا کسی اور کو حاصل نہیں ۔
وہ خدانے ہے مرتبہ تجھ کو دیا نہ کسی کو ملے نہ کسی کو ملا	کہ کلامِ مجید نے کھائی شہا ترے شہر و کلام و بقا کی قسم
(4)…دیگر اَنبیاء ِکرام عَلَیْہِمُ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام سے کفار نے جو جاہلانہ اور بیہودہ گفتگو کی ا س کا جواب ان انبیاء ِکرام عَلَیْہِمُ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام نے ہی اپنے حِلم اور فضل کے لائق دیا لیکن جب اللّٰہ تعالیٰ کے حبیب صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہ وَ سَلَّمَ کی شان میں  کفار نے زبان درازی کی تو اس کا جواب خود رب تعالیٰ نے دیا۔
(5)…نبی کریم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہ وَ سَلَّمَ کو یہ پسند تھا کہ خانہ کعبہ قبلہ ہو جائے اور ایک دن ا س امید پر آسمان کی طرف بار بار دیکھا کہ قبلہ کی تبدیلی کاحکم آ جائے تو اللّٰہ تعالیٰ نے ارشاد فرمایا: ’’قَدْ نَرٰى تَقَلُّبَ وَجْهِكَ فِی السَّمَآءِۚ-
ترجمۂکنزُالعِرفان: ہم تمہارے چہرے کا آسمان کی طرف