Brailvi Books

صراط الجنان جلددہم
487 - 881
لے آئیں  جو کہ اطاعت شِعار ہوں ۔( روح البیان، الانسان، تحت الآیۃ: ۲۸، ۱۰/۲۷۹، مدارک، الانسان، تحت الآیۃ: ۲۸، ص۱۳۰۸، ملتقطاً)
اِنَّ هٰذِهٖ تَذْكِرَةٌۚ-فَمَنْ شَآءَ اتَّخَذَ اِلٰى رَبِّهٖ سَبِیْلًا(۲۹) وَ مَا تَشَآءُوْنَ اِلَّاۤ اَنْ یَّشَآءَ اللّٰهُؕ-اِنَّ اللّٰهَ كَانَ عَلِیْمًا حَكِیْمًاۗۖ(۳۰) یُّدْخِلُ مَنْ یَّشَآءُ فِیْ رَحْمَتِهٖؕ-وَ الظّٰلِمِیْنَ اَعَدَّ لَهُمْ عَذَابًا اَلِیْمًا۠(۳۱)
ترجمۂکنزالایمان: بے شک یہ نصیحت ہے تو جو چاہے اپنے رب کی طرف راہ لے۔اور تم کیا چاہو مگر یہ کہ اللّٰہ چاہے بے شک وہ علم و حکمت والا ہے ۔اپنی رحمت میں  لیتا ہے جسے چاہے اور ظالموں  کے لیے اس نے دردناک عذاب تیار کر رکھا ہے۔
ترجمۂکنزُالعِرفان: بیشک یہ ایک نصیحت ہے تو جو چاہے اپنے رب کی طرف راہ اختیار کرے ۔اورتم کچھ نہیں  چاہتے مگر یہ کہ اللّٰہ  چاہے بیشک اللّٰہ خوب علم والا، بڑا حکمت والا ہے۔وہ اپنی رحمت میں  جسے چاہتا ہے داخل فرماتا ہے اور ظالموں  کے لیے اس نے دردناک عذاب تیار کر رکھا ہے۔
{اِنَّ هٰذِهٖ تَذْكِرَةٌ: بیشک یہ ایک نصیحت ہے۔} ارشاد فرمایا کہ بے شک یہ سورت مخلوق کے لئے نصیحت ہے تو جو چاہے دنیا میں  اپنی ذات کے لئے اپنے رب عَزَّوَجَلَّ کی عبادت کر کے اور اس کے رسول کی پیروی کرکے اپنے رب عَزَّوَجَلَّ کی طرف راہ اختیار کرے۔( خازن، الانسان، تحت الآیۃ: ۲۹، ۴/۳۴۲، مدارک، الانسان، تحت الآیۃ: ۲۹، ص۱۳۰۹، ملتقطاً)
{وَ مَا تَشَآءُوْنَ اِلَّاۤ اَنْ یَّشَآءَ اللّٰهُ: اورتم کچھ نہیں  چاہتے مگر یہ کہ اللّٰہ  چاہے۔} ارشاد فرمایا کہ تم کچھ نہیں  چاہتے مگر تب ہی کچھ ہوتا ہے جب کہ اللّٰہ تعالیٰ چاہے کیونکہ جو کچھ ہوتا ہے اسی کی مَشِیَّت سے ہوتاہے ،بیشک وہ اپنی مخلوق کے اَحوال جانتا ہے اور انہیں  پیدا کرنے میں  حکمت والا ہے۔( خازن، الانسان، تحت الآیۃ: ۳۰، ۴/۳۴۲)