Brailvi Books

صراط الجنان جلددہم
486 - 881
اگر ان کے سر کو چھپایا جاتا تو قدم کھل جاتے تھے اور قدموں  کو چھپایا جاتا تو سرکھل جاتا تھا۔ حضرت حمزہ رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُ شہید کئے گئے اور وہ مجھ سے بہتر تھے۔پھر ہمارے لئے دنیا خوب کشادہ کر دی گئی اور ہمیں  دنیا کا مال عطا فرما دیا گیا، میں  اس بات سے ڈرتا ہوں  کہ کہیں  یہ ہماری نیکیوں  کا جلد بدلہ نہ مل رہا ہو،پھر رونے لگے اور کھانا چھوڑ دیا۔( بخاری، کتاب الجنائز، باب اذا لم یوجد الّا ثوب واحد، ۱/۴۳۱، الحدیث: ۱۲۷۵)
	اورحضرت حماد بن زید رَحْمَۃُاللّٰہِ تَعَالٰی عَلَیْہِ  فرماتے ہیں : ’’حضرت عبداللّٰہ بن مبارک رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُ کپڑے کی تجارت کیاکرتے تھے،ایک مرتبہ انہوں  نے فرمایا کہ اگر پانچ افراد نہ ہوتے تو میں  تجارت نہ کرتا۔کسی نے ان سے کہا :اے ابو محمد! وہ پانچ افراد کون ہیں ؟انہوں  نے فرمایا(1)حضرت سفیان ثوری۔(2) حضرت سفیان بن عُیَینہ۔ (3)حضرت فضیل بن عیاض۔(4)حضرت محمد بن سماک۔ اور(5)حضرت ابن عُلَیَّہ رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُمْ۔ حضرت عبداللّٰہ بن مبارک  رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُ خراسان شہر تک تجارت کے لئے جاتے اور تجارت سے جو نفع ہوتا اس میں  سے اپنے اہلِ خانہ کا اور حج کا خرچ نکال کر باقی جو کچھ بچتا وہ ان پانچ حضرات کی خدمت میں  پیش کر دیتے تھے۔( تاریخ بغداد، ذکر من اسمہ اسماعیل، ۳۲۷۷-اسماعیل بن ابراہیم بن مقسم۔۔۔ الخ، ۶/۲۳۴)
نَحْنُ خَلَقْنٰهُمْ وَ شَدَدْنَاۤ اَسْرَهُمْۚ-وَ اِذَا شِئْنَا بَدَّلْنَاۤ اَمْثَالَهُمْ تَبْدِیْلًا(۲۸)
ترجمۂکنزالایمان: ہم نے انھیں  پیدا کیا اور ان کے جوڑ بند مضبوط کئے اور ہم جب چاہیں  ان جیسے اور بدل دیں ۔
ترجمۂکنزُالعِرفان: ہم نے انہیں  پیدا کیا اور ان کے اعضا اور جوڑ مضبوط کئے اور ہم جب چاہیں  ان جیسے اور بدل دیں ۔
{نَحْنُ خَلَقْنٰهُمْ: ہم نے انہیں  پیدا کیا۔} ارشاد فرمایا کہ ہم نے انہیں  منی سے پیدا کیا اور ان کے اَعضا اور جوڑ مضبوط کئے تاکہ ان کے لئے کھڑے ہونا ، بیٹھنا ،پکڑنا اور حرکت کرنا ممکن ہو جائے اور خالق کا حق یہ ہے کہ اس کا شکر ادا کیا جائے اور ا س کی ناشکری نہ کی جائے اورہم جب چاہیں  انہیں  ہلاک کردیں  اوران کی بجائے تخلیق میں  ان جیسے اور لوگ